احکام احرام

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک جامع حج
احرام سے مربوط استفتا ئات سوم : لبیک کہنا

مسئلہ ۳۴۰ ۔ لازم نہیں ہے کہ احرام باندھتے وقت محرم حدث اصغر اور حدث اکبر سے پاک ہو  . بنا بر این بلا وضو اور حالت جنابت یا حیض یا نفاس میںمحرم ہو سکتا ہے ( البتہ روشن ہے کہ جنابت اور حیض و نفاس والی عورت پر غسل احرام بھی مستحب ہے  .
مسئلہ ۳۴۱ ۔ اگر احر ا م بھو ل جائے اور مناسک و اعمال تمام ہونے کے بعد متوجہ ہو کہ احرام نہیں باندھا ، اس کا حج اور عمرہ صحیح ہے  .
مسئلہ ۳۴۲ ۔ جس کا ختنہ نہیں ہوا اس کا احرام صحیح ہے لیکن طواف اور نماز طواف میں اشکال ہے  . اور احرام میں باقی رہے گا مگر یہ کہ ختنہ کرے اور پھر طواف اور نماز طواف بجالا ئے  .
مسئلہ ۳۴۳ ۔ اگر غیر مختون بچے کو احرام کے لئے آمادہ اور مجبور کریں یا اس کو محرم کر دیں ، اس کا احرام صحیح ہے ، لیکن اس کے سارے طواف اشکال رکھتے ہیں ، بنا بر ایں ایسا شخص احرام میں باقی رہے گا اور اس کو احرام سے باہر آنے میں مشکل ہوگی مگر یہ کہ اس کا ختنہ کریں اور اس کے بعد طواف کرے یا اس کو طواف کرائیں  .
مسئلہ ۳۴۴ ۔ اگر غیر مختون مکلف مستطیع ہو جائے ( مثلا کوئی نو مسلم ہے ) چنانچہ ختنہ کروا سکتا لازم ہے اسی سال حج پر جائے ورنہ حج کو ختنہ تک تاخیر میں ڈالے اور اگر ختنہ اس کے لئے ہمیشہ کے لئے باعث ضرر ہو ، اسی حالت میں حج بجا لائے ( لیکن احتیاط مستحب یہ ہے کہ اپنے طواف کرنے کے علاوہ ایک نائب بھی کرے تا کہ اس کے لئے طواف بجا لائے )  .

احرام سے مربوط استفتا ئات سوم : لبیک کہنا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma