پانچویں فصل حجّ بذلی ( بخششی )

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک جامع حج
چھٹی فصل اقسام حج چوتھی فصل نذری حج

مسئلہ ۲۱۱ ۔ اگر کوئی شخص مکہ جانے کے اخراجات کا متحمّل نہیں ہے ، لیکن کوئی دوسرا اس کو پیسہ دیتا ہے یا اس کے اختیار میں رکھتا ہے کہ اس پیسے سے حج پر جائے اور اس مدت میں اس کے اہل و عیال کے اخراجات بھی پورے کرتا ہے ، ایسے شخص پر حج واجب ہے ہر چند قرضدار ہو اور واپسی پر بھی امرار معاش کے لئے وسیلہ کافی اور ضروری ساز و سامان نہ رکھتا ہو اور ایسے ہدیہ کا قبول کرنا واجب ہے مگر یہ کہ احسان یا ضرر یا ناقابل تحمّل مشقّت اس کے ہمراہ ہو ، اور یہ حج ، حج واجب سے کفایت کرے گا اور اس کو حج بذلی ( بخششی ) کہتے ہیں
مسئلہ ۲۱۲ ۔ اگر کوئی شخص کسی کو مخارج حج کے برابر مال ، حج بجالانے کے لئے بخشے تو لازم ہے قبول کرے اور شرط کے مطابق کرے اسی طرح اگر پیسہ دینے والا کہے : تم کو اختیار ہے کہ اس سے حج کر دیا کسی دوسری راہ میں مصرف کرو ، تو بھی اس صورت میں حج بجالائے بلکہ اگر حج کا نام بھی نہ لے اور صرف اس کو مال بخش دے ، احتیاط یہ ہے کہ قبول کرے اور حج بجالائے ، شرط یہ ہے کہ لوٹنے پر اس کی زندگی کی ضروریات پوری ہوں ، اور ایسا حج ، حج واجب سے کفایت کرے گا
مسئلہ ۲۱۳ ۔ حج بذلی ( بخششی ) میں بذل مال کرنے والا بذل و بخشش سے پلٹ سکتا ہے (مگر یہ کہ آپس میں رشتہ دار ہوں ) لیکن اگر درمیان راہ میں ہو تو اس کے لوٹنے کا خرچ ادا کرے اور اگر احرام کے بعد ہو تو اس کا بذل مال سے پلٹنا اشکال رکھتا ہے
مسئلہ ۲۱۴ ۔ حج بذلی میں قربانی پیسہ دینے والے ( باذل ) کے ذمہ ہے ، لیکن کفارات اس کے ذمہ نہیں ہیں ، ہر چند احتیاط مستحب یہ ہے کہ کفارات غیر عمدی کو ادا کرے اور اگر باذل قربانی کا پیسہ نہ دے تو حج واجب نہ ہوگا مگر یہ کہ واپسی پر اس کی زندگی مطمئن ہو اور مشکل سے دوچار نہ ہو کہ اس صورت میں اس پر حج واجب ہے اور قربانی کے بدلے روزہ رکھے گا
مسئلہ ۲۱۵ ۔ جن موارد میں کہ کوئی شخص یا کوئی ادارہ یا پارٹی کسی شخص کو بغیر اس کے کہ وہ کسی کام کا ملتزم ہو حج پر بھیجتا ہے حج بذلی کے مشابہ ہے اور اس کا قبول کرنا لازم ہے اور حج واجب سے کفایت کرتا ہے
مسئلہ ۲۱۶ ۔ جو شخص سفر حج کی توانائی نہیں رکھتا اور نہ آئندہ توانائی کی امید رکھتا ہے علاوہ بر این مالی اعتبار سے بھی مستطیع نہیں ہے ، اگر کوئی شخص اس کے حج کا خرچہ دے ، حج اس پر واجب نہیں ہوگا تا کہ کسی شخص کو نائب کرے کہ اس کی طرف سے حج پر جائے ، اور اسی طرح ہے اگر کوئی شخص اس کو مہمان کرے

چھٹی فصل اقسام حج چوتھی فصل نذری حج
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma