آخری بات

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
شیعوں کا جواب
نعوذ بالله من ہذہ الاکاذیب_عدم تحریف پر عقلى اور نقلى دلیلیں :
۔ آخری بات یہ ہے کہ خدا کے نزدیک اس سے بڑا گناہ کیا ہوسکتا ہے کہ ایک شخص کسی پر ایسی تہمت لگائے کہ جس سے وہ مبرّا ہے ۔
ہم نے ہر جگہ اور ہر مقام پر اس بات کی تاکید کی ہے کہ ہمارے محققین اور بڑے بڑے دانشمندوں میں سے کوئی بھی (ان کی کتابوں کے پیش نظر) تحریف قرآن کے قائل نہیں تھے اور اب بھی نہیں ہیں، اس کے باوجود بعض متعصب اور جاہل وہابی حضرات تحریف قرآن کی تہمت ہم پر لگاتے ہیں ، نہیں معلوم وہ قیامت کے دن کیسے ان تہمتوں کا اور اسطرح قرآن کو بے اعتبار کرنے کاجواب دیں گے ۔
اگر ان تہمتوں کی دلیل وہ ضعیف روایتیں ہیں جو ہماری کتابوں میں آئی ہیں تو ایسی ضعیف روایتیں آپ لوگوں کی کتابوں میں بھی موجود ہیں جن کی طرف ہم نے اشارہ کیا ہے .
یہ معلوم ہونا چاہئے کہ کسی بھی مذہب کی بنیاد ضعیف روایتوں پر نہیں رکھی جاتی اور ہم نے کبھی بھی اپنے آپ کو اس بات کی اجازت نہیں دی کہ آپ لوگوں پرکتاب الفرقان فی تحریف القرآن اور بعض ضعیف روایتوں کو دلیل بناکر تحریف قرآن کی تہمت لگائیں اور ہم ہرگز بے جا تعصبات کی وجہ سے قرآن کو قربان نہیں کرسکتے .
تحریف قرآن کے جھگڑوں کو ختم کریں ، اسلام ، مسلمین اور قرآن پر ظلم نہ کریں اور کلمہ تحریف کی بار بار تکرار کے ذریعہ قرآن کے اعتبار کو کم نہ کریں جو جہان اسلام کا ایک عظیم سرمایہ ہے اور اگر اس طرح اہل بیت کے پیروکاروں اور شیعہ حضرات سے انتقام لینا چاہیں گے تو یاد رہے کہ اسلام کی بنیاد یں متزلزل ہوجائیں گی اس لئے کہ آپ لوگ مسلمانوں کی ایک کثیر جماعت کو تحریف قرآن کا قائل بتاتے ہیں جو یہ قرآن کے حق میں بہت بڑا ظلم ہے ۔
آخر کلام میں ایک بار پھر کہنا چاہوں گاکہ شیعہ اور سنی علماء میں سے کوئی بھی تحریف قرآن کا قائل نہیں ہے ، وہ صدر اسلام میں سینہ پیغمبر(صلی الله علیه و آله وسلم)پر نازل ہونے والے قرآن اور آج مسلمانون کے درمیان رائج قرآن کو ایک ہی مانتے ہیں اورقرآن کی صراحت کے مطابق اس بات کے معتقد ہیں کہ خدا نے خود قرآن کو ہر قسم کی تحریف سے بچائے رکھنے کی ذمہ داری لی ہے لیکن افسوس تو اس بات کاہے کہ ابھی بھی طرفین کے بعض متعصب اور جاہل افراد تحریف کی نسبت ایک دوسرے کو دیتے پھر رہے ہیں ۔
خد ا ان سب کی ہدایت فرمائے .
null
نعوذ بالله من ہذہ الاکاذیب_عدم تحریف پر عقلى اور نقلى دلیلیں :
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma