مسجد قباء

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
سب سے پہلى نماز جمعہمسجد ضرار(1)

یہ بات قابل توجہ ہے کہ خدا وند عالم اس حیات بخش حکم کى مزید تاکید کے لئے خداوند متعال فرماتا ہے کہ اس مسجد میں ہرگز قیام نہ کرو اور اس میں نمازنہ پڑھو_(1)
''بلکہ اس مسجدکے بجائے زیادہ مناسب یہ ہے کہ اس مسجد میں عبادت قائم کرو جس کى بنیاد پہلے دن سے تقوى پر رکھى گئی ہے'' (2)
نہ یہ کہ یہ مسجد جس کى بنیاد روز اول ہى سے کفر،نفاق،بے دینى اور تفرقہ پر رکھى گئی ہے_
''مفسرین نے کہا ہے کہ جس مسجد کے بارے میں مندرجہ بالا جملے میں کہا گیا ہے کہ زیادہ مناسب یہ ہے کہ پیغمبر(ص) اس میں نماز پڑھیں اس سے مراد'' مسجد قبا ''ہے کہ جس کے قریب منافقین نے مسجد ضرار بنائی تھی''_
اس کے بعد قرآن مزید کہتا ہے :''کہ علاوہ اس کے کہ اس مسجد کى بنیاد تقوى پر رکھى گئی ہے ،مردوں کا ایک گروہ اس میں مشغول عباد ت ہے جو پسند کرتا ہے کہ اپنے آپ کو پاک وپاکیزہ رکھے اور خدا پاکباز لوگوں کو دوست رکھتا ہے ''_(3)


(1)سورہ توبہ آیت 108
(2)سورہ توبہ آیت 108
(3)سورہ توبہ آیت 108
 

 

سب سے پہلى نماز جمعہمسجد ضرار(1)
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma