بھاگنے والے کون تھے ؟

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
جنگ تبوکدشمن کے لشکر کا مورچہ

اس بات پر تقریباً اتفاق ہے کہ میدان حنین میں سے اکثریت ابتداء میں بھاگ گئی تھی، جو باقى رہ گئے تھے ان کى تعداد ایک روایت کے مطابق دس تھى او ربعض نے تو ان کى تعداد چار بیان کى ہے بعض نے زیادہ سے زیادہ سو افراد لکھے ہیں _
بعض مشہور روایات کے مطابق چونکہ پہلے خلفاء بھى بھاگ جانے والوں میں سے تھے لہذا بعض اہل سنت مفسرین نے کوشش کى ہے کہ اس فرار کو ایک فطرى چیز کے طور پر پیش کیا جائے _ المنار کے مو لف لکھتے ہیں : ''جب دشمن کى طرف سے مسلمانوں پر تیروں کى سخت بوچھارہوئی توجو لوگ مکہ سے مسلمانوں کے ساتھ مل گئے تھے، اورجن میں منافقین اورضعیف الایمان بھى تھے اور جو مال غنیمت کے لئے آگئے تھے وہ بھاگ کھڑے ہوئے اور انہوں نے میدان میں پشت دکھائی تو باقى لشکر بھى فطرى طور پر مضطرب او رپریشان ہوگیا وہ بھى معمول کے مطابق نہ کہ خوف و ہراس سے ،بھاگ کھڑے ہوئے اوریہ ایک فطرى بات ہے کہ اگر ایک گروہ فرار ہو جائے تو باقى بھى بے سوچے سمجھے متزلزل ہو جاتے ہیں، لہذا ان کا فرار ہونا پیغمبر (ص) کى مدد ترک کرنے او رانہیں دشمن کے ہاتھ میں چھوڑ جانے کے طور پر نہیں تھا کہ وہ خداکے غضب کے مستحق ہوں، ہم اس بات کى تشریح نہیں کرتے او راس کا فیصلہ پڑھنے والوں پر چھوڑتے ہیں ''_
 

 

جنگ تبوکدشمن کے لشکر کا مورچہ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma