ابرہہ نے بہت بڑا گرجاگھر تعمیر کرایا

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
ابرہہ حملہ کے لئے تیاراصحاب فیل

اس موقع پر''ابرہہ''نے اپنے حسن خدمت کو ثابت کرنے کے لئے ایک اہم اور بہت ہى خوبصورت گرجا تعمیر کرایا_ جس کیس زمانے میں کرہ ارض پر کوئی مثل و نظیر نہ تھی_اور اس کے بعد جزیرہ عرب کے لوگوں کو خانہ کعبہ کے بجائے اس گرجے کى طرف دعوت دینے کا مصمم ارادہ کرلیا،اور یہ پختہ ارادہ کرلیا کہ اس جگہ کو عرب کے حج کا مرکز بنا کر مکہ کى اہم مرکزیت کو وہاںمنتقل کردے_
اس مقصد کے لئے اس نے ہر طرف عرب کے قبائل او سرزمین حجاز میں بہت سے مبلغ بھیجے_ عربوں نے،جو مکہ اور کعبہ کے ساتھ شدید لگائو رکھتے تھے اور اسے ابراہیم علیہ السلام کے آثار میں سے جانتے تھے،اس سے خطرہ محسوس کیا_بعض روایات کے مطابق ایک گروہ نے وہاں جاکر مخفى طور پر اس گرجے کو آگ لگادی،اور دوسرى روایت کے مطابق بعض نے اسے مخفى طور پر گندہ اور ملوث کردیا_اور اس طرح سے انہوں نے اس عظیم دعوت کے مقابلہ میں شدید رد عمل کا مظاہرہ کیا،اور''ابرہہ''کے عبادت خانے کو بے اعتبار اور حقیر بنادیا_

 


ابرہہ حملہ کے لئے تیاراصحاب فیل
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma