تُبّع شہر مکہ میں

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
انطاکیہ کے رسولتُبّع مدینہ کے نزدیک

صاحب ''اعلام القران ''رقمطراز ہیں :
''تبع ''یمن کے عالمگیربادشاہوں میں سے ایک تھا کہ جس نے ہندوستان تک فوج کشى کى اور اس علاقے کى تمام حکومتوں کو اپنى زیر نگرانى کر لیا، اپنى فوج کشى کى ایک مہم کے دوران میں وہ مکہ معظمہ پہنچا اور اس نے خانہ کعبہ کے منہدم کر نے کا ارادہ کر لیا ،لیکن وہ ایک ایسى بیمارى میں مبتلا ہو گیا کہ طبیب اس کے معالجے سے عاجز اگئے _
اس کے ہمرکابوں میں کچھ اہل علم بھى موجود تھے جس کا سرپرست'' شامول'' نامى ایک حکیم تھا،اس نے کہا:اپ کى بیمارى کا اصل سبب خانہ کعبہ کے بارے میں بُرى نیت ہے _
''تبع''اپنے مقصد سے باز اگیا اور نذر مانى کہ وہ خانہ کعبہ کا احترام کرے گا اور صحت یاب ہونے کے بعد خانہ کعبہ پر یمانى چادر کا غلاف چڑھائے گا _
دوسرى تاریخوں میں بھى خانہ کعبہ پر غلاف چڑھانے کى داستان منقول ہے جو تو اترکى حد تک پہنچى ہوئی ہے یہ فوج کشى اور کعبہ پر غلاف چڑھانے کا مسئلہ 5 عیسوى میں وقوع پذیر ہوا ،اب بھى شہر مکہ میں ایک جگہ موجود ہے جس کا نام ''
دارالتبابعہ'' ہے_
بہرحال یمن کے بادشاہوں (تبابعہ یمن)کى داستان کا ایک بہت بڑا حصہ تاریخى لحاظ سے ابہام سے خالى نہیں ہے ،کیونکہ ان کى تعداد اور ان کى حکومت کے عرصہ کے بارے میں زیادہ معلومات مہیا نہیں ہیں، اس بارے میں بعض متضاد روایتیں بھى ملتى ہیں ،جو کچھ اسلامى روایات میں ہے وہ تفسیرى مواد ہو یا تاریخى اور حدیثى ،صرف بادشاہ کے بارے میں ہے ،_جس کا قران میں دو مرتبہ ذکر ہوا ہے _
 


انطاکیہ کے رسولتُبّع مدینہ کے نزدیک
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma