فرشتے جناب مریم سے باتیں کرتے ہیں

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
حضرت عیسى علیہ السلام کى ولادت کا سراغازجناب مریم کے سرپرست حضرت زکریا(ع)

جناب مریم(ع) کى ایک بلند فضیلت یہ تھى کہ فرشتے ان سے باتیں کیا کرتے تھے جس سے آپ(ع) کى عظمت واضح ہوجاتى ہے_
''فرشتے حضرت مریم(ع) کو بشارت دیتے ہیں کہ خدا نے انہیں برگزیدہ کیا اور چن لیا ہے اور انہیں پاک قرار دیا''_(1)
یعنى تقوى ،پرہیزگاری،ایمان اور عبادت کے نتیجے میں وہ خدا کے برگزیدہ اور پاک لوگوں میں سے ہوگئی ہیں اور انہیں حضرت عیسى علیہ السلام جیسے پیغمبر کى پیدائشے کے لئے چن لیا گیا ہے_
پہلا حصہ جناب مریم(ع) کى اعلى انسانى صفات کى طرف اشارہ کرتا ہے اور برگزیدہ انسان کے طور پراپ کانام لیتا ہے اور دوسرے حصے میں''اصطفک'' ان کے اپنے زمانے کى تمام عورتوں پر برترى کى طرف اشارہ ہے_
یہ قرآنى گفتگو اس بات پر گواہ ہے کہ حضرت مریم(ع) اپنے زمانے میں عظیم ترین منزلت کى مالک خاتون تھیں_(2)
قرآن میں حضرت مریم(ع) سے فرشتوں کى گفتگو کى تفصیل بیان کى گئی ہے_ انہو ںنے حضرت مریم(ع) کو خدا کى طرف سے برگزیدہ ہونے کى بشارت دینے کے بعد کہا:''اب پروردگار کے حضور خضوع کرو اور سجدہ و قیام بجالائو''_(3)
یہ درحقیقت اس عظیم نعمت پر شکرانہ تھا_


(1)سورہ آل عمران42
(2)یہ امربانوئے اسلام حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا کے بارے میں منقول ان روایات کى نفى نہیں کرتا جن میں ان کے لئے فرمایا گیاہے کہ آپ(ع) تمام جہانوں کى عورتوں سے برتر اور افضل ہیں کیونکہ متعدد روایات میں پیغمبر اسلام (ص) اور امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے:
''جناب مریم(ع) تو اپنے زمانے کى عورتوں کى سردار تھی،لیکن جناب فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا اولین و آخرین تمام زمانوں کى عورتوں کى سردار ہیں'''العالمین'' کا لفظ بھى اس بات کے منافى نہیں ہے کیونکہ یہ لفظ قرآن حکیم میں اور دیگر عبارات میں ایسے لوگوں کے معنى میں استعمال ہوا ہے جو ایک وقت اور ایک زمانے میں زندگى بسر کرتے تھے_ جیسا کہ بنى اسرائیل کے بارے میں ہے:
''اور میں نے تمہیں عالمین پر فضیلت دی_
واضح ہے یہاں مراد یہ ہے کہ بنى اسرائیل کے مو منین کو اپنے زمانے کے لوگوں پر فضیلت حاصل تھی_
(3)سورہ آل عمران آیت 43

 


حضرت عیسى علیہ السلام کى ولادت کا سراغازجناب مریم کے سرپرست حضرت زکریا(ع)
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma