پالنے والے یہ تو لڑکى ہے

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
مریم علیہا السلام کى پرورش کے لئے قرعہ کشیحضرت عیسى علیہ السلام اور حضرت مریم علیہا السلام

جب پیدائشے ہوئی تو مادر مریم(ع) نے دیکھا کہ وہ لڑکى تھی_اب وہ پریشان ہوئیں_سوچنے لگیں کہ کیا کروں کیونکہ بیت المقدس کى خدمت تو لڑکے کیا کرتے ہیں_قبل ازیں کبھى کسى لڑکى کو بیت المقدس کى خدمت گزارى کے لئے منتخب نہیں کیا گیا تھا _ قرآن میں بچى کى ولادت کے بعد مادر مریم(ع) کى کیفیت کو بیان کیا گیا ہے_ انہوں نے پریشان ہوکر کہا:خداوندمیں نے بچى کو جنم دیا ہے اور تو جانتا ہے کہ جو نذرمیں نے کى ہے اس کے لئے لڑکى لڑکے کى طرح نہیں ہوسکتى اور لڑکى لڑکے کى طرح ان فرائض کو انجام نہیں دے سکتی_(1)
لیکن قرآن کہتا ہے کہ'' خدا تعالى نے مریم(ع) کو حسن قبول سے نوازا اور ان کى پرورش اچھے پودے کى طرح کی''_(2)
در حقیقت جیسا کہ ہم نے اشارہ کیا ہے کہ جناب مریم(ع) کى والدہ کو یقین نہیں آتا تھا کہ کسى لڑکى کوخانہ خدا بیت المقدس کى خدمت کے لئے قبول کرلیا جائےگا لہذا وہ چاہتى تھیں کہ ان کے شکم میں جو بچہ ہے وہ لڑکا ہو کیونکہ قبل ازیں کبھى کسى لڑکى کو اس مقصد کے لئے منتخب نہیں کیا گیا تھا_
لیکن کہ خدا تعالى نے اس پاکیزہ لڑکى کو پہلى مرتبہ اس روحانى اور معنوى خدمت کے لئے قبول کرلیا_
بعض مفسرین کہتے ہیں:قبولیت کى نشانى یہ تھى کہ حضرت مریم(ع) بیت المقدس کى خدمت کے دوران میں ماہوارى میں کبھى مبتلا نہیں ہوئیں کہ انہیں اس روحانى مرکز سے دور ہونا پڑتا_ ممکن ہے اس نذر کى قبولیت اور جناب مریم(ع) کا قبول بارگاہ ہونا،اس کے بارے میں ان کى والدہ کو الہام کے ذریعے مطلع کیا گیا ہو_
قرآن کہتا ہے:خدا نے زکریا کو مریم(ع) کى کفالت کے لئے منتخب کیا تھا'' کیونکہ جیسا کہ تاریخ میں آیا ہے،مریم(ع) کے والد ان کى پیدائشے سے پہلے وفات پاچکے تھے''_
حضرت مریم(ع) کا یہ نام ان کى والدہ کے ذریعے سے وضع حمل کے وقت ہى رکھ دیا گیا تھا_ ےاد رہے کہ''مریم(ع) '' ان کى لغت میں''عبادت گزار خاتون''کو کہتے تھے_
یہ نام حضرت مریم(ع) کى پاکباز والدہ کے اس انتہائی عشق اور لگائو کا مظہر ہے جو انہیں اپنے بچے کو عبادت الہى کے لئے وقف کرنے کے لئے تھا لہذا انہوں نے نام رکھنے کے ساتھ ہى خدا سے درخواست کى کہ وہ اس نومولود بچى اور اس کى آئندہ اولاد کو شیطانى وسوسوں سے بچائے رکھے اور انہیں اپنے لطف و کرم کى پناہ میں رکھے_


(1)سورہ آل عمران 26

(2)سورہ آل عمران آیت 37

 


مریم علیہا السلام کى پرورش کے لئے قرعہ کشیحضرت عیسى علیہ السلام اور حضرت مریم علیہا السلام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma