یحی علیہ السلام کى عمدہ صفات

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
بچپن میں نبوتیحی علیہ السلام ،عشق الہى میں سر شار پیغمبر

قران مجید میں ان دس نعمات کى طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ جو خدا نے حضرت یحى علیہ السلام کو عطا فرمائی تھیں یاا نھوں نے توفیق الہى سے کسب کى تھیں _
1_''ہم نے اسے بچپن میں فرمان نبوت اور عقل و ہوش و درایت عطا کی'' _
2_''ہم نے اپنى طرف سے اپنے بندوںکے لئے رحمت و محبت بخشی''_
3_''ہم نے اسے روح و جان اور عمل کى پاکیزگى عطا کی'' _
4_''وہ پر ہیز گار تھے'' اور جو بات فرمان پروردگار کے مخالف ہوتى تھى اس سے دورى اختیار کرتے تھے _
5_''اسے ہم نے اپنے ماں باپ کے ساتھ خوش گفتار ،نیکو کار اور محبت کرنے والا پایا ''_
حضرت امام حسین علیہ السلام کى شہادت بھى کئی ایک جہات سے حضرت یحى علیہ السلام کى شہادت کى مانند تھى (حضرت یحى علیہ السلام کے قتل کى کیفیت ہم بعد میں تفصیل سے بیان کریں گے)_
امام حسین علیہ السلام کا نام بھى حضرت یحى علیہ السلام کے نام کى طرح بے سابقہ تھا (پہلے کسى کایہ نام نہیں تھا )اور ان کى مدت حمل(جس وقت شکم مادر میں تھے )معمول کى نسبت بہت کم تھی_
6_''وہ خلق خدا سے خود کو بر تر سمجھنے والا اور ظالم و مستکبر نہیں تھا ''_
7_''وہ معصیت کار اور گناہ سے الودہ نہیں تھا ''_
8،9،10_''اور چونکہ وہ ان عظیم افتخارات اور عمدہ صفات کا مالک تھا ،لہذا جس دن وہ پیدا ہوا اس دن بھى اور جس دن اس کو موت ائے اس دن بھى اور جس دن وہ دوبارہ زندہ کر کے قبر سے اٹھا یا جائے گا اس دن بھى ،ا س پر ہمارا درود و سلام ہو ''_(1)


(1)مذکورہ صفات سورہ مریم کى ایت 12تا 15 میں بیان ہوئی ہیں

 


بچپن میں نبوتیحی علیہ السلام ،عشق الہى میں سر شار پیغمبر
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma