حضرت ایوب علیہ السلام قرآن اور توریت میں

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
حضرت یونس علیہ السلامحضرت ایوب علیہ السلام کى قسم

اس عظیم پیغمبر کا پاک چہرہ ،جو صبر و شکیبائی کا مظہر ہے ،یہاں تک کہ صبر ایوب علیہ السلام سب کے لئے ضرب المثل ہو گیا ہے ،قران مجید میں ہم نے دیکھ لیا ہے کہ خدا نے کس طرح سے اس داستان کى ابتدااور انتہا میں ان کى تعریف کى ہے_
لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس عظیم پیغمبر کى سر گزشت بھى جاہلوں یا دانا دشمنوں کى دستبرد سے محفوظ نہ رہى اور ایسے ایسے خرافات ان پر باندھے گئے جن سے ان کى مقدس و پاک شخصیت منزہ ہے ،ان میں سے ایک یہ ہے کہ بیمارى کے وقت حضرت ایوب علیہ السلام کے بدن میں کیڑے پڑگئے تھے اور ان میں بدبو پیدا ہو گئی تھى کہ بستى والوں نے انھیں ابادى سے باہر نکال دیا _
بلا شک و شبہ اس قسم کى روایت جعلى اور من گھڑت ہے ،چاہے وہ حدیث کى کتابوںکے اندر ہى کیوں نہ ذکر ہوئی ہوں،کیونکہ پیغمبر وں کى رسالت کا تقاضا یہ ہے کہ لوگ ہر وقت اور ہر زمانے میں میل و رغبت کے ساتھ ان سے مل سکیں اور جو بات لوگوں کے تنفر و بے زارى اور افراد کے ان سے دور رہنے کا موجب بنے ،چاہے وہ تنفر بیماریاں ہوں یا عیوب جسمانى یا اخلاقى خشونت و سختى ،ان میں نہیں ہوں گی،کیونکہ یہ چیزیں ان کے فلسفہ رسالت سے تضاد رکھتى ہیں_
لیکن توریت میں ایک مفصل قصہ ''ایوب''کے بارے میں نظر اتا ہے جو ''مزامیر داو د ''سے پہلے موجود ہے ،یہ کتاب 42/فصل پر مشتمل ہے اور ہر فصل میں تفصیلى بحث موجود ہے ،بعض فصول میں تو انتہائی تکلیف دہ مطالب نظر اتے ہیں ،ان میں سے تیسرى فصل میں ہے کہ : ایوب علیہ السلام نے شکایت کے لئے زبان کھولى اور بہت زیادہ شکوہ کیا،جب کہ قران نے ان کى صبر وشکیبائی کى تعریف کى ہے _
 

حضرت یونس علیہ السلامحضرت ایوب علیہ السلام کى قسم
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma