توریت کیا ہے

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
حضرت خضر علیہ السلامکوہ طور

توریت عبرانى زبان کا لفظ ہے، اس کا معنى ہے''شریعت''اور''قانون''_یہ لفظ خداکى طرف سے حضرت موسى علیہ السلام بن عمران پر نازل ہونے والى کتاب کے لئے بولا جاتا ہے_نیز بعض اوقات عہد عتیق کى کتب کے مجموعے کے لئے اور کبھى کبھى توریت کے پانچوں اسفار کے لئے بھى استعمال ہوتا ہے_
اس کى وضاحت یہ ہے کہ یہودیوں کى کتب کے مجموعے کو عہد عتیق کہتے ہیں_اس میں توریت اور چنددیگر کتب شامل ہیں_
توریت کے پانچ حصے ہیں: جنہیں سفر پیدائشے،سفر خروج،سفر لاویان،سفر اعداد اور سفر تثنیہ کہتے ہیں_ اس کے موضوعات یہ ہیں:
(1)کائنات،انسان اور دیگر مخلوقات کى خلقت_
(2)حضرت موسى (ع) بن عمران،گذشتہ انبیاء اور بنى اسرائیل کے حالات وغیرہ_
(3)اس دین کے احکام کى تشریح_
عہد عتیق کى دیگر کتابیں در اصل حضرت موسى علیہ السلام کے بعد کے مو رخین کى تحریر کردہ ہیں_ ان میں حضرت موسى (ع) بن عمران کے بعد کے نبیوں،حکمرانوں اور قوموں کے حالات بیان کئے گئے ہیں_
یہ بات بغیر کہے واضح ہے کہ توریت کے پانچوں اسفار سے اگرصرف نظر کرلیا جائے تو دیگر کتب میں سے کوئی کتاب بھى آسمانى کتاب نہیں ہے_ خود یہودى بھى اس کا دعوى نہیں کرتے_یہاں تک کہ حضرت داو د(ع) سے منسوب زبور جسے وہ ''مزامیر'' کہتے ہیں،حضرت داو د(ع) کے مناجات اور پندو نصائح کى تشریح ہے_
رہى بات توریت کے پانچوں سفروں کى تو ان میں ایسے واضح قرائن موجود ہیںجو اس بات کى نشاندہى کرتے ہیں کہ وہ بھى آسمانى کتابیں نہیں ہیں بلکہ وہ تاریخى کتاب ہیں جو حضرت موسى علیہ السلام کے بعد لکھى گئی ہیں کیونکہ ان میں حضرت موسى علیہ السلام کى وفات،ان کے دفن کى کیفیت اور ان کى وفات کے بعد کے کچھ حالات مذکور ہیں _
خصوصاً سفر تثنیہ کے آخرى حصے میں یہ بات وضاحت سے ثابت ہوتى ہے کہ یہ کتاب حضرت موسى
بن عمران علیہ السلام کى وفات سے کافى مدت بعد لکھى گئی ہے_
علاوہ ازیں ان کتب میں بہت سى خرافات اور ناروا باتیں انبیاء و مرسلین سے منسوب کردى گئی ہیں_بعض بچگانہ باتیں بھى ہیں جو ان کے خود ساختہ اور جعلى ہونے پر گواہ ہیں نیز بعض تاریخى شواہد بھى نشاندہى کرتے ہیں کہ اصلى توریت غائب ہوگئی اور پھر حضرت موسى (ع) بن عمران علیہ السلام کے پیروکاروں نے یہ کتابیں تحریر کیں_

 

حضرت خضر علیہ السلامکوہ طور
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma