انسان سے جو گناہ سرزد ہوتے ہیں

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 01
خدایا !آخر ہم انسان ہیں جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے

انسان سے جو گناہ سرزد ہوتے ہیں ان میں سے بعض اعمال خارجی پہلو رکھتے ہیں اور بعض داخلی اور قلبی پہلو رکھتے ہیں ۔مثلا شہادت کو چھپانا اور شرک کرنا وغیرہ۔مندرجہ با لا آیت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ خدا تعا لی صرف ظاہری گناہوں کا محاسبہ نہیں کرے گا بلکہ باطنی او رقلبی پہلو رکھنے والے گنا ہ بھی احتساب کے عمل سے گزریں گے کیونکہ کہ اللہ تعالی زمین وآسمان پر حاکم ہے اور کوئی چیز اس سے مخفی نہیں ہے ۔ اندرونی اور قلبی محاسبہ نہ کر سکنے والے وہ ہیں جو آسمان وزمین اور دنیا کے ظاہر وباطن سے بے خبر ہیں جب کہ اللہ تعالی تمام چیزوں کا عالم ہے ۔
اس تفسیر سے واضح ہو جا تاہے کہ یہ آیت ان بہت سی احادیث سے کوئی اختلا ف نہیں رکھتے جن میں فرمایا گیا ہے کہ گناہ کی نیت گناہ نہیں ہے کیو نکہ یہ احادیث ان نافرمانیوں کے بارے میں ہیں جو خارجی عمل کا پہلورکھتی ہیں اور نیت ان کا مقدمہ اور تمہید ہے اور یہ احادیث ان گناہوں کے بارے میں نہیں ہیں جوذاتی طور پر اندرونی اور باطنی پہلو رکھتے ہیں اور قلبی عمل میں۔
آیت کا ایک اورمعنی بھی ہے اور وہ یہ کہ ایک عمل کی مختلف صورتی ہو سکتی ہیں مثلا انفاق ممکن ہے خدا کے لیے ہو یا شہرت طلبی کے لیے ہو ۔آیت کہتی ہے ۔تم اپنی نیت ظاہر کرویا چھپائے رکھو،خدا اس سے آگاہ ہے اور اس کا محاسبہ کرے گا در حقیقت ا س آیت میں ”لا عمل ا لا بالنیة‘(نیت کے بغیر کوئی عمل نہیں )والی روایت کی وضاحت کی گئی ہے ۔
اس کے بعد فرمایاگیا ہے : جہاں وہ چاہتا ہے لغزشوں سے در گزرفرماتا ہے اور جہاں اس کا ارادہ ہو سزا دیتا ہے (فیغفر لمن یشاء ویعذب من یشاء)البتہ واضح ہے کہ بخشش وعذاب اور ہدایت وضلالت کے بارے میں خدا کا ارادہ اور مشیت کسی حساب کے بغیر نہیں ہوتے بلکہ وہ ا ہلیت اورقابلیت کی بناء پر ہی ہیںجنہیں انسان خو د حاصل کر تاہے اور پرور دگا ر ہر چیز پر طاقت و قدرت رکھنے والا ہے ۔
۲۸۵۔اٰمن الرسول بما انزل الیہ من ربہ والموٴمنون کل اٰمن بااللہ وملٰئکتہ وکتبہ ورسلہ لا نفرق بین احد من رسلہ وقالو ا سمعنا واطعنا غفرانک ربنا والیک المصیر
ترجمہ
285۔رسول اس چیز پر ایمان لا یا ہے جو اس کے رب کی طرف سے نا زل ہو ئی ہے ( اور وہ ایسا رہبر ہے کہ اپنی تمام باتوںکی صداقت پر مکمل ایمان رکھتاہے)اور موٴمنین بھی سب کے سب خدااور اس کے فرشتوں، اس کی کتابوںاور اس کے بھیجے ہو ئے افراد (رسولوں)پر ایمان رکھتے ہیں۔ہم اپنے رسولوںمیںکسی میںکوئی فرق نہیں کرتے اور کہتے ہیں :ہم نے سنا ہے اور ہم اطاعت کرتے ہیں۔اے ہمارے پروردگارمغفرت تیری طرف سے ہے اور تیری ہی طرف (ہماری )باز گشت ہے ۔

خدایا !آخر ہم انسان ہیں جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma