باپ کو سرگزشت نہ سنانا

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
حضرت شعیب علیہ السلامجناب یو سف کے خواب کى تعبیر

جس وقت یعقوب (ع) یوسف (ع) سے ملاقات کے لئے پہنچے تو ان سے کہا: میرے بیٹے میرا دل چاہتا ہے کہ میں پورى تفصیل جانوں کہ بھائیوں نے تمہارے ساتھ کیا سلوک کیا_
حضرت یوسف (ع) نے باپ سے تقاضا کیا کہ وہ اس معاملہ کو جانے دیں لیکن یعقوب (ع) نے انھیں قسم دے کر کہا کہ بیان کریں_
یوسف (ع) نے واقعات کا کچھ حصہ بیان کیا یہاں تک کہ بتایا : بھائیوں نے مجھے پکڑلیا او رکنویںکے کنارے بٹھایا مجھے حکم دیا کہ کرتا اتاردوں تو میں نے ان سے کہا: میں تمہیں اپنے باپ یعقوب کے احترام کى قسم دیتا ہوں کہ میرے بدن سے کرتا نہ اتاروں اور مجھے برہنہ نہ کرو، ان میں سے ایک کے پاس چھرى تھى اس نے وہ چھرى نکالى اور چلاکر کہا: کرتا اتاردے_
یہ جملہ سنتے ہى یعقوب کى طاقت جواب دے گئی انھوں چیخ مارى او ربے ہوش ہوگئے جب وہ ہوش میں آئے تو بیٹے سے چاہا کہ اپنى بات جارى رکھے لیکن یوسف (ع) نے کہا: آپ کو
ابراہیم (ع) ، اسماعیل (ع) اور اسحاق (ع) کے خدا کى قسم مجھے اس کام سے معاف رکھیں_
جب یعقوب (ع) نے یہ جملہ سنا تو اس معاملہ سے صرف نظر کرلیا_
یہ امر نشاندہى کرتا ہے کہ یوسف (ع) ہرگز نہیں چاہتے تھے کہ ماضى کے تلخ واقعات اپنے دل میں لائیں یا باپ کے سامنے انھیں دھرائیں اگرچہ یعقوب (ع) کى جستجو کى حسّ انھیں مجبور کرتى تھی_

 

حضرت شعیب علیہ السلامجناب یو سف کے خواب کى تعبیر
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma