باد شاہ مصر کا خواب

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
بادشاہ کے ساقى نے جناب یوسف کو یاد کیابادشاہ کے سا منے مجھے یاد کرنا

حضرت یوسف علیہ السلام سات برس تک قید خانے میں تنگى وسختى میں ایک فراموش شدہ انسان کى طرح رہے وہ خود سازى ' قیدیوں کو ارشاد وہدایت ' بیماروں کى عیادت اور در د مند وں کى دلجو ئی میں مصر وف رہے یہا ں تک کہ ایک ظاہر اً چھوٹا سا واقعہ رونما ہوا جس نے نہ صرف ان کى بلکہ مصر اور اس کے اطراف میں رہنے والوں کى سر نوشت کو بدل کے رکھ دیا _
بادشاہ مصر کہ جس کا نام کہا جاتا ہے کہ ولیدبن ریان تھا ( اور عزیز مصر اس کا وزیر تھا ) اس نے ایک خواب دیکھا یہ ظاہر ا ًایک پریشا ن کن خواب تھا،دن چڑھا تو اس نے خواب کى تعبیر بتانے والوں اور اپنے ساتھیوں کو جمع کیا اور کہنے لگا میں نے خوب میںدیکھا ہے کہ'' سات کمزورسى اور سات مو ٹى تازى گائیں ہیں اور دبلى پتلى گا ئیں ان پر حملہ آور ہو ئی ہیں اور انہیں کھا رہى ہیں نیز سات ہرے بھرے اور سات خشک شدہ گچھے ہیں اور خشک شدہ گچھے سبزگچھوں پر لپٹ گئے ہیں اور انہیں ختم کردیا ہے'' ( 1)
اس کے بعد اس نے ان کى طرف روئے سخن کیا اور کہنے لگا : ''اے قوم کے سردارو : میرے خواب کے بارے میں اپنا نقطئہ نظر بیان کرو اگر تم خواب کى تعبیر بتا سکتے ہو ''(2) لیکن سلطان کے حواریوں نے فورا ًکہا کہ :یہ خواب پریشان ہیںاور ہم لوگ ایسے خوابوں کى تعبیر نہیں جانتے ''( 3)
یہاں یہ سوال پیش آتا ہے کہ انہوں نے کس طرح جرا ت کى 'شاہ مصر کے سا منے اس رائے کا اظہار کریں کہ وہ اسے پریشان خواب دیکھنے کا الزام دیں ،جبکہ ان حاشیہ نشینوں کا معمول یہ ہے کہ وہ ان کى ہر چھو ٹى بڑى اور بے معنى حرکت کے لئے کو ئی فلسفہ گھڑتے ہیں اور بڑى معنى خیز تفسیر یں کرتے ہیں ،یہ ہو سکتا ہے کہ یہ اس لئے ہو کہ انہوں نے دیکھا تھا کہ بادشاہ یہ خواب دیکھ کر پریشان ومضطرب ہے اور وہ پریشانى میں حق بجانب بھى تھا کیو نکہ اس نے خواب میں دیکھا تھا کہ کمزور اور لاغر گائیں تو انا اور موٹى تازى گائوں پر حملہ آور ہوتى ہیں اور انہیں کھا رہى ہیں اور یہى صورت خشک گچھوں کى تھى ،کیا یہ اس بات کى دلیل ہے کہ کمزور لوگ اچانک اس کے ہاتھ سے حکو مت چھین لیں گے لہذا انہوں نے بادشاہ کے دل کا اضطراب دور کرنے کے لئے اس سے کہا کہ خواب کسى چیز کى دلیل نہیں ہو تے _


(1)سورہ یوسف آیت 43
(2) سورہ یوسف آیت 44
(3)سورہ یوسف آیت 44

 

بادشاہ کے ساقى نے جناب یوسف کو یاد کیابادشاہ کے سا منے مجھے یاد کرنا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma