زندان کے واقعات

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
قید خانہ یا مر کز تربیتبے گنا ہى کے پاداش میں قید

''یوسف کے ساتھ زندان میں داخل ہو نے والوں میں دو جوان بھى تھے'' _(1)
جب انسان کسى معمول کے طریقے سے خبر وں تک رسائی حاصل نہ کر سکے تو اس کے لئے دوسرے احساسات کو استعمال کرتا ہے تاکہ حوادث کا اندازہ لگا سکے، خواب بھى اس مقصد کے لئے کا ر آمد ہو سکتا ہے _
اسى بنا ء پر دونوں جوان کہ جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ایک بادشا ہ کے گھر مشروبات پر ما مور تھا اور دوسرا باورچى خا نے کا کنٹرولر دشمنوں کى چغلخورى اور بادشاہ کو زہر دینے کے الزام میں قید تھا ، ایک روز یوسف کے پاس آئے دونوں نے اپنا گزشتہ شب کا خواب سنا یا جو کہ ان کے لئے عجیب تھا ایک نے کہا :
'' میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ شراب بنا نے کے لئے انگور نچوڑ رہا ہوں_'' (2)
''دوسرے نے کہا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں نے کچھ روٹیا ںسر پر اٹھا رکھى ہیں اور آسمان کے پرندے آتے ہیں اور ان میں سے کھا تے ہیں_'' (3)
اس کے بعد انہوں نے مزید کہا :
'' ہمیں ہمارے خواب کى تعبیر بتائو ، کیو نکہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ تم نیکو کاروں میں سے ہو_'' (4)


(1)سورہ یوسف 36
(2)سورہ یوسف 36
(3)سورہ یوسف آیت 36
(4)سورہ یوسف آیت 36

 

 

 

قید خانہ یا مر کز تربیتبے گنا ہى کے پاداش میں قید
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma