جبرئیل (ع) کى فریاد تکبیر

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
ذبح عظیمباپ بیٹے ایک دوسرے سے مل کررونے لگے

جس وقت یہ کام انجام پاچکا تو جبرئیل نے (تعجب کرتے ہوئے )پکارکر کہا '' اللّہ اکبر'''' اللّہ اکبر'' ابراہیم(ع) کے فرزندنے کہا : '' لاالہ الااللّہ و اللّہ اکبر ''_اور عظیم فداکار باپ نے بھى کہا '' اللّہ اکبر واللّہ الحمد '' _
اور یہ ان تکبیروں کے مشابہ ہے جو ہم عید قربان کے دن پڑھتے ہیں _
ہم جانتے ہیں کہ اسلامى روایات میں عید الاضحى کے بارے میں جو احکام آئے ہیں ان میں کچھ مخصوص تکبیریں ہیں جو تمام مسلمان پڑھتے ہیں چاہے وہ مراسم حج میں شریک ہوں اوریا منى میں موجود ہوں اور چاہے دوسرے مقامات پر ہوں _ فرق اتنا ہے کہ جو منى میں ہیں وہ ان نمازوں کے بعد پڑھتے ہیں جن سے پہلى عید کے دن کى نماز ظہر ہے اور جو منى میں نہیں ہوتے وہ ان نمازوں کے بعد تکرار کرتے ہیں اور ان تکبیرات کى صورت اس طرح ہے :
''
اللّہ اکبر، اللّہ اکبر، لاالہ الاللّہ ، اللّہ اکبر ، اللّہ اکبر، وللّہ الحمد، اللّہ اکبر على ماھدانا ''_
جس وقت ہم اس حکم کا اس حدیث کے ساتھ موازنہ کرکے دیکھتے ہیں ، جسے ہم پہلے نقل کرچکے
ہیں_ تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ تکبیریں حقیقت میں جبرئیل(ع) اور اسماعیل (ع) اور ان کے باپ ابراہیم کى تکبیروں کا مجموعہ ہیں، اور کچھ اس پراضافہ ہے _دوسرے لفظوں میں یہ الفاظ حضرت ابراہیم(ع) اور حضرت اسماعیل کى اس عظیم آزمائشے میں کامیابى کى یاد لوگوں کى نظروںمیں زندہ کرتے ہیں ، اور تمام مسلمانوں کو ایک پیغام الہى دیتے ہیں چاہے وہ منى میں ہوں یا منى کے علاوہ دوسرے مقامات پر _''(1)


(1) سورہ حجر آیت 51

 


ذبح عظیمباپ بیٹے ایک دوسرے سے مل کررونے لگے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma