حضرت ابراہیم ،حضرت اسماعیل اور حضرت اسحاق (علیہم السلام)

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
حضرت ابراہیم علیہ السلام کى پر تلاطم زندگییہ خالى گھران کے ہیں ؟

حضرت ابراہیم علیہ السلام کا نام قرآن مجید میں 69/مقامات پر آیاہے اور 65/سورتوں میں ان کے متعلق گفتگو ہوئی ہے، قرآن کریم میں اس عظیم پیغمبر کى بہت مدح و ثناء کى گئی ہے_ اور ان کے بلند صفات کا تذکرہ کیا گیا ہے،ان کى ذات ہر لحاظ سے راہنما اور اسوہ ہے اور وہ ایک کامل انسان کا نمونہ تھے_
خدا کے بارے میں ان کى معرفت ،بت پرستوں کے بارے میں ان کى منطق،جابر و قاہر بادشاہوں کے سامنے ان کا انتھک جہاد،حکم خدا کے سامنے ان کا ایثار اور قربانیاں،طوفان،حوادث اور سخت آزمائشےوں میں ان کى بے نظیر استقامت،صبر اور حوصلے اور ان جیسے دیگر امور،ان میں سے ہر ایک مفصل داستان ہے اور ان میں مسلمانوں کے لئے نمونہ عمل ہے_قرآنى ارشادات کے مطابق وہ ایک نیک اور صالح،(1)فروتنى کرنے والے، ( 2) صدیق، (3)بردبار،(4)اور ایفائے عہد کرنے والے تھے_(5)وہ ایک بے مثال شجاع اور بہادر تھے_ نیزبہت زیادہ سخى تھے _


(1)سورہ ص آیت44
(2)سورہ نحل آیت122
(3)سورہ نحل آیت120
(4)سورہ مریم آیت41
(5)سورہ توبہ آیت 114



حضرت ابراہیم علیہ السلام کى پر تلاطم زندگییہ خالى گھران کے ہیں ؟
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma