تم کتنے نحس قدم ہو

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
ناقہ صالح(ع) اے صالح(ع) ہم تم پرامید رکھتے تھے

بہرحال اس سرکش قوم نے اس عظیم پیغمبر کى ہمدردانہ نصیحتوں کو دل کے کانوں سے سننے اور ان پر عمل درآمد کرنے کى بجائے واہیات اور بے کار باتوں کے ذریعے ان کا مقابلہ کرنے کى ٹھان لی، منجملہ اور باتوں کے انھوں نے کہا:'' ہم تمھیں اور جو لوگ تمہارے ساتھ ہیں سب کو ایک برى فال سمجھتے ہیں''_(1)
معلوم ایسا ہوتا ہے کہ وہ سال خشک سالى اور قحط سالى کا تھا اسى لئے وہ صالح علیہ السلام سے کہنے لگے: ''کہ یہ سب کچھ تمہارے اور تمہارے ساتھیوں کے نامبارک قدموں کى بدولت ہوا ہے ''_تم منحوس لوگ ہو، ہمارے معاشرے میں تم ہى بد بختى اور نحوست لائے ہو ،وہ برى فال کو اس بہانے سے جو درحقیقت بے کار اور شریر لوگوں کا بہانہ ہوتا ہے ،جناب صالح علیہ السلام کے بہترین دلائل کو کمزور کرنا چاہتے تھے _
لیکن جناب صال(ع) ح نے جواب میں کہا : ''برى فال ( اور تمہارا نصیب )تو خدا کے پاس ہى ہے''_(2)
اسى نے تمہارے اعمال کى وجہ سے تمہیں ان مصائب میں ڈال دیا ہے اور تمہارے اعمال ہى تمہارى اس سزا کا سبب بنے ہیں _
در حقیقت تمہارے لئے یہ خدا کى ایک عظیم آزمائشے ہے جى ہاں :'' تم ہى ایسے لوگ ہو جن کى آزمائشے کى جائے گى ''_ (3)
یہ خدا کى آزمائشے ہوتى ہے اور خبردار کرنے والى چیزیں ہوتى ہیں تاکہ جو لوگ سنبھل جانے کى صلاحیت رکھتے ہیں وہ سنبھل جائیں ، خواب غفلت سے بیدار ہوجائیں ، غلط راستے کو چھوڑکر خدائی راستے کو اختیار کرلیں _


(1) سورہ نمل آیت 47

(2) سورہ نمل آیت 47
(3) سورہ نمل آیت47

 

ناقہ صالح(ع) اے صالح(ع) ہم تم پرامید رکھتے تھے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma