طوفان کے ذریعے سزا کیوں دى گئی ؟

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
قصص قرآن
جناب نوح(ع) کى بیویکیا طوفان نوح(ع) عالمگیر تھا ؟

یہ صحیح ہے کہ ایک فاسداور برى قوم کو نابود ہونا چاہئے ،چاہے وہ کسى ذریعے سے نابودہو، اس سے فرق نہیں پڑتا لیکن آیات قرآنى میں غور کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ عذاب و سزا اور قوموں کے گناہوں میں ایک قسم کى مناسبت تھى اور ہے ،فرعون نے عظیم دریائے نیل اور اس کے پر برکت پانى کو اپنى قوت وطاقت کا ذریعہ بنارکھا تھا یہ با ت جا ذب نظر ہے کہ وہى اس کى نابودى کا سبب بنا
نمرود کو اپنے عظیم ظلم پر بھروسہ تھا اور ہم جانتے ہیں کہ حشرات الارض کے چھوٹے سے لشکر نے اسے اور اس کے ساتھیوں کو شکست دےدی_ قوم نوح زراعت پیشہ تھى ان کى کثیر دولت کا دارومدار زراعت پر ہى تھا
جیسا کہ بہت سى روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت نوح کوفہ میں رہتے تھے دوسرى طرف بعض روایات کے مطابق طوفان مکہ اور خانہ کعبہ تک پھیلا ہوا تھا تو یہ صورت بھى اس بات کى مو ید ہے کہ طوفان عالمگیر تھا _
لیکن ان تمام چیزوںکے باوجود اس امر کى بھى بالکل نفى نہیں کى جاسکتى کہ طوفان نوح ایک منطقہ کے ساتھ مخصوص تھا کیونکہ لفظ ''ارض ''(زمین ) کا اطلاق قرآن میں کئی مرتبہ زمین کے ایک وسیع قطعے پر بھى ہوا ہے جیسا کہ بنى اسرائیل کى سرگزشت میں ہے : ''ہم نے زمین کے مشارق اور مغارب بنى اسرائیل کے مستضعفین کے قبضے میں دیئے''(سورہ اعراف آیت137)
کشتى میں جانوروں کوشاید اس بناء پر رکھا گیا ہو کہ زمین کے اس حصے میںجانوروں کى نسل منقطع نہ ہو خصوصاً اس زمانے میں جانوروں کا دور دراز علاقوں سے منتقل ہونا کوئی آسان کام نہیں تھا_ اسى طرح دیگر مذکورہ قرائن اس بات پر منطبق ہوسکتے ہیں کہ طوفان نوح ایک خاص علاقہ میں آیا تھا_ یہ نکتہ بھى قابل توجہ ہے کہ طوفان نوح تو اس سرکش قوم کى سزا اور عذاب کے طورپر تھا اورہمارے پاس کوئی ایسى دلیل نہیں ہے کہ جس کى بنا پر یہ کہا جاسکے کہ حضرت نوح کى دعوت تمام روئے زمین پر پہنچى تھى اصولى طور پر اس زمانے کے وسائل وذرائع کے ساتھ ایک پیغمبر کى دعوت کا (اس کے اپنے زمانے میں ) زمین کے تمام خطوں اور علاقوں تک پہنچنا بعید نظر آتا ہے بہرحال اس عبرت خیز واقعے کو بیان کرنے سے قرآ ن کا مقصد یہ ہے کہ اس میں چھپے اہم تربیتى نکات بیان کیے جائیں ، اس سے کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے کہ یہ واقعہ عالمى ہو یا کسى ایک علاقے سے تعلق رکھتا ہو _

 


جناب نوح(ع) کى بیویکیا طوفان نوح(ع) عالمگیر تھا ؟
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma