پگڑی کے احکام . 2437_2433

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
توضیح المسائل
بیمہ کے احکام. 2440_2438سفتہ (پرونوٹ) کے احکام. 2432_2429

مسئلہ ۲۴۳۳: پگڑی وہ حق اولویت (ترجیحی) ہے جو کہ کرایہ دار کو مکان یا دو کان کرایہ پر لیتے وقت پہلی مرتبہ رقم دینے پر پیدا ہوجاتاہے۔ اور جس کرایہ دار نے پگڑی دی ہے اس کو دوسروں کے مقابلہ میں ترجیحی بنیاد پر حاصل ہوجاتی ہے پگڑی کا وجود پہلے نہیں تھا لیکن آجکل عقلائے اہل عرف کے در میان اس کا وجود ہے اور درج ذیل شرائط کے ساتھ پگری صحیح ہے۔
۱۔ پگڑی کی مقدار معلوم ہو۔
۲۔ دونوں (پگڑی دینے والا اور لینے والا) رضامندی اور ارادہ سے معاملہ انجام دیں۔
۳۔ دونوں بالغ و عاقل ورشید ہوں۔
۴۔ پگڑی کے مفہوم اور اس کے لوازمات کو جانتے ہوں۔
مسئلہ ۲۴۳۴: صاحب ملکیت کو اختیار ہے جس کو چاہے اپنا مکان یا اپنی دو کان یا کوئی اور چیز کرایہ پردے اور معین کرایہ کے علاوہ کچھ رقم پگڑی کے نام پر بھی لے سکتاہے۔ لیکن پگڑی لپنے کی صورت میں جس کو کرایہ پر دیاہے اور پگڑی لی ہے اسکے علاوہ دوسرے کو کرایہ پر نہیں دے سکتاہے چاہے کرایہ کی مدت ختم بھی ہوگئی ہے۔ ہاں اگر پگڑی دینے والا پہلا کرایہ دار بھی دوسرے سے پگڑی لے کر اس کو خالی کرسکتاہے اور اس کو یہ بھی اختیار ہے کہ جتنی پگڑی مالک کو دی ہے دوسرے کرایہ سے اس سے زیادہ لے یا کم لے۔
مسئلہ ۲۴۳۵ جس جائیداد پگڑی دی جاچکی ہے جب اس کے کرایہ کی مدت ختم ہوجائے تو مالک کی ذمہ داری ہے کہ اسی پہلے کرایہ دار کو یا اس کی موافقت سے دوسرے کو کرایہ پر دیدے اور اس وقت و زمانہ کے اعتبار سے ماہرین کی رائے سے جو محل اطمینان ہو ایک عادلانہ کرایہ معین کرے۔
مسئلہ ۲۴۳۶: جس چیز کو پگڑی پر دیئے بغیر کرایہ پر لیا ہو اس کی مدت کرایہ ختم ہونے کے بعد کرایہ دار مالک کی اجازت حاصل کئے بغیر اس میں نہیں رہ سکتا اور اگر خالی نہ کرے تو غاصب ہے اور ملک کے ساتھ ساتھ کرایہ مثل کا بھی ضامن ہے۔ خواہ پہلے والے کرایہ کی مدت کم ہو یا طولانی ہو۔ اور خواہ کرایہ کے زمانے میں ملکیت کی قیمت بڑھ گئی ہو یا نہ بڑھی ہو۔ اور اگر کوئی دوسرا شخص اس کرایہ دار سے اس کو کرایہ پرلے لے تو اس کرایہ پر لینا صحیح نہیں ہے۔ البتہ اگر مالک راضی ہوجائے تو صحیح ہے۔
مسئلہ ۲۴۳۷: جس شخص نے پگڑی دے کر کوئی چیز کرایہ پرلی ہو تو جب تک کرایہ کی مدت ختم نہ ہو اس وقت تک اس کو اختیار ہے کہ اس چیز کو اتنی ہی کرایہ پر دوسرے کو دیدے اور جتنی پگڑی پر دونوں راضی ہوجائیں اتنی پگڑی بھی لے سکتاہے لیکن دوسرے کو کرایہ پر دینے کے لئے مالک کی رضامندی شرط ہے۔ البتہ اگر ابتداء ہی میں یہ حق کرایہ دار کو دیاجاچکا ہو تو پھر مالک کی رضامندی شرط نہیں ہے

بیمہ کے احکام. 2440_2438سفتہ (پرونوٹ) کے احکام. 2432_2429
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma