دودھ پلانے کے مختلف مسائل. 2134_2128

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
توضیح المسائل
طلاق کے احکام. 2144_2135دودھ پلانے کے آداب. 2127_2126

مسئلہ ۲۱۲۸:۔ بہتر ہے کہ عورتیں ہر بچہ کو دودھ نہ پلائیں۔ کیونکہ ہوسکتا ہے بھول جائیں کہ کن کن لوگوں کو دودھ پلایاہے اور نتیجہ میں دو محرم کی شادی ہوجائیں۔
خصوصا اس زمانہ میں جبکہ پاوڈرکا دودھ و غیرہ سے کام لیاجاسکتا ہے اسلئے دوسرے بچوں کو دودھ پلانے کی ضرورت کم ہی پڑتی ہے۔
مسئلہ ۲۱۲۹:۔ جو لوگ رضاعت کے ذریعہ ایک دوسرے سے رشتہ داری پیدا کرتے ہیں ان کے لئے مستحب ہے کہ ایک دوسرے کا احترام کریں لیکن رشتہ داری کے حقوق نہیں ہوں گے اور نہ ایک دوسرے کے وارث ہوں گے۔
مسئلہ ۲۱۳۰: ممکن ہونے کے صورت میں بچہ کو مکمل دو سال تک دودھ پلانا مستحب ہے۔
مسئلہ ۱۲۳۱ عورت شوہر کی اجازت کے بغیر دوسرے بچے کو دودھ پلاسکتی ہے بشرطیکہ شوہر کا حق ضایع نہ ہو۔ لیکن ایسے بچے کو دودھ نہیں پلاسکتی جس کے دودھ پلانے سے وہ اپنے شوہر پر حرام ہوجائے
مسئلہ ۲۱۳۲ اگر کوئی اپنی بھاوج کو محرم بنانا چاہتا ہے تو کسی دودھ پینے والی بچی سی اس کے ولی کی اجازت سے متعہ کرے اور اپنی بھاوج سے کامل دودھ پلوارے۔ لیکن بنابر احتیاط واجب متعہ کی مدت اتنی ہو کہ لڑکی اس میں جنسی استفادے کے قابل ہوسکتی ہو اور اس عقد میں بچی کے لئے مصلحت بھی ہو۔ جب دودھ پلانے کی مدت ختم ہوجائے تو باقی مدت کو بخش بھی سکتاہے ۔ اسی طرح بھاوج محرم ہوجائے گی۔
مسئلہ ۲۱۳۲: جو رضاعت محرم ہونے کا سبب بنتی ہے وہ دو چیزوں سے ثابت ہوسکتی ہے:۔
۱۔ اتنے لوگ خبر دے کہ انسان کو ان کے کہنے سے یقین ہوجائے
۲۔ دو عادل مرد یا چار عادل عوتیں گواہی دیں۔ بلکہ ارتباط واجب ہے کہ ایک مرد اور ایک عورت کی گواہی کو کافی سمجھا جائے۔ لیکن گواہوں کے لئے ضروری ہے کہ رضاعت کی شرائط کے ساتھ گواہی دے مثلا اسطرح کہیں: ہم نے دیکھا ہے فلاں بچہ نے فلاں بچہ نے فلاں عورت کے پستان سے مکمل طریقہ سے پندرہ مرتبہ دودھ مسئلہ ۲۱۱۶ کی شرائط کے مطابق پیاہے۔ اور اگر یہ معلوم ہو کہ سارے گواہ شرائط کو جانتے ہیں اور اس میں متفق ہیں تو تفصیلی طور سے بیان کرنا ضروری ہے۔
مسئلہ ۲۱۳۴: اگر یہ معلوم نہ ہوسکے کہ بچہ نے محرم ہونے کی مقدار کے برابر دودھ پیاہے یا نہیں تو محرم ہونا ثابت نہیں ہوگا۔ بلکہ اس کا یقین ہونا چاہئے۔

طلاق کے احکام. 2144_2135دودھ پلانے کے آداب. 2127_2126
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma