نماز قضا. 1204_1193

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
توضیح المسائل
والدین کی قضا نمازیں بڑے بیٹے پر واجب ہیں. 1205. قصر کے مختلف مسائل. 1192_1182

مسئلہ ۱۱۹۳ : جو شخص واجب نماز کو اس کے وقت میں نہ پڑھے اس پر اس نماز کی قضا واجب ہے چاہے اس نے پورے وقت سوجانے کی وجہ سے یابیماری یا مستی کی وجہ سے نماز نہ پڑھی ہو۔ لیکن جو شخص پورے وقت بے ہوش رہا ہو اس پر قضا واجب نہیں ہے۔ اسی طرح اگر کافر مسلمان ہوجائے تو حالت کفر کی نمازوں کی قضا واجب نہیں ہے اور حائض یا نفساء عورت سے حیض و نفاس میں جو نماز چھوٹ گئی ہے اس کی بھی قضا واجب نہیں ہے۔
مسئلہ ۱۱۹۴ : جس شخص کو وقت گزرنے کے بعد معلوم ہو کہ پڑھی ہوئی نمازباطل تھی تو اس نماز کی قضا اس پرواجب ہے۔
مسئلہ ۱۱۹۵ : جس کے ذمہ قضا نمازیں ہوں ان کی ادائیگی میں کوتاہی نہیں کرنی چاہئے۔ لیکن فورابجا لانا بھی واجب نہیں ہے البتہ اگر ایک یا دو نماز اس سے پہلے قضا ہوئی ہو تو احتیاط واجب ہے کہ نماز سے پہلے اسی دن قضا کر ڈالے۔
مسئلہ ۱۱۹۶ : جس کے ذمہ قضا نمازیں ہوں وہ مستحبی نمازیں پڑھ سکتا ہے قضا نمازیں نماز یومیہ سے پہلے اور اس کے بعد بھی پڑھی جاسکتی ہیں۔
مسئلہ ۱۱۹۷ : جس کو گمان ہو کہ اس کی بعض گذشتہ نمازیں صحیح نہیں تھیں یا بھول گیا ہو تو احتیاط مستحب ہے کہ ان کی قضا بجالائے۔
مسئلہ ۱۱۹۸ : قضا نمازوں میں سوائے ظہر و عصر اور مغرب وعشا کے جو ایک ہی دن کی ہوں ترتیب واجب نہیں ہے۔
مسئلہ ۱۱۹۹ : جس کی کئی نمازیں قضا ہوں اور ان کی تعداد نہ جانتا ہو مثلا اس کو معلوم نہیں ہے کہ دو دن کی نماز چھوٹی ہے یا تین دن کی تو اس کے لئے کم مقدار پر اکتفا کر لینا کافی ہے لیکن اگر پہلے اس کو تعداد معلوم رہی ہو لیکن سہل انگاری کی وجہ سے بھول گیا تب احتیاط واجب ہے کہ زیادہ مقدار کو پڑھے۔
مسئلہ ۱۲۰۰ : جس کے ذمہ پہلے دنوں کی قضا نمازیں ہوں وہ قضا نمازوں کی ادائیگی سے پہلے روزانہ کی ادا نماز کوپڑھ سکتا ہے لیکن اگر ایک یا دو دن پہلے کی ہو تو بناء بر احتیاط واجب ادا نماز سے پہلے قضاپڑھ لے۔
مسئلہ ۱۲۰۱ : جس کو معلوم ہو کہ ا س کی ایک چار رکعتی نماز قضا ہے لیکن وہ ظہر کی ہے یاعصر کی ہے یا عشاء کی یہ بات نہیں معلوم تو اگر وہ ایک چار رکعتی نماز مافی الذمہ ۔ جو نماز بھی واقع میں میری چھوٹی ہو اس کی نیت سے پڑھ لے تو کافی ہے البتہ حمدو سورہ کے آہستہ یا زور سے پڑھنے میں اس کو اختیار ہے۔
مسئلہ ۱۲۰۲ : کسی زندہ آدمی کی قضا نمازیں اس کی زندگی میں کوئی بھی نہیں پڑھ سکتا خواہ وہ زندہ آدمی معذور ہو ہاں اس کے مرنے کے بعد پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
مسئلہ ۱۲۰۳ : قضا نمازوں کو جماعت کے ساتھ بھی پڑھا جا سکتا ہے چاہے امام جماعت کی نماز ادا ہو یا قضا ہو۔ لیکن احتیاط یہی ہے کہ دونوں ایک ہی نماز پڑھیں مثلا نماز ظہر کی قضا ظہر کے ساتھ اور عصر کی قضا نماز عصر کے ساتھ پڑھے۔
مسئلہ ۱۲۰۴ : ایسا بچہ جو نیک و بد کو سمجھتا ہو اس کو نماز اور دیگر عبادتوں کا عادی بنانا مستحب ہے۔ بلکہ اس کو قضا نمازوں کی تشویق (شوق دلانا) بھی مستحب ہے۔ لیکن اس بات کا لحاظ رہے کہ بچہ کو اس طرح عادی نہ بنائیں کہ وہ اصل نماز ہی سے بیزار ہوجائے۔

والدین کی قضا نمازیں بڑے بیٹے پر واجب ہیں. 1205. قصر کے مختلف مسائل. 1192_1182
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma