قصر کے مختلف مسائل. 1192_1182

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
توضیح المسائل
نماز قضا. 1204_1193 ۳۔ بغیر قصد ایک ماہ قیام کرنا. 1181_1179

مسئلہ ۱۱۸۲ : مسافر کو چارجگہوں پر اختیار ہے چاہے پوری نماز پڑھے یا قصر پڑھے۔
۱۔ مسجد الحرام۔
۲۔ مسجد رسول۔
۳۔ مسجد کوفہ۔
۴۔ حرم حضرت سید الشہداء ۔
ویسے ان تمام مقامات پر بہتر ہے کہ پوری نماز پڑھے۔ رسول خدا اور آئمہ ہدی کے زمانہ میں جو مسجد الحرام تھی یا اس کے بعد اس میں جو اضافے کئے گئے ہیں یا آئندہ کئے جائیں گے ان میں کوئی فرق نہیں ہے(سب ہی مسجد الحرام کے حکم میں ہیں)یہی صورت مسجد کوفہ اور حرم سید الشہداء کی بھی ہے۔
مسئلہ ۱۱۸۳ : جس کو معلوم ہے کہ وہ مسافر ہے اور یہ بھی جانتا ہے کہ مسافر کو نماز قصر پڑھنی چاہئے اگر وہ عمدا پوری نماز پڑھتا ہے تو اس کی نماز باطل ہے۔ اسی طرح اگر بھول جائے کہ مسافر کی نماز قصر ہے اور پوری پڑھ لے تب بھی اعادہ ضروری ہے ۔ اسی طرح اگر نماز مسافر کے حکم سے واقف تھا لیکن اس بات کی طرف متوجہ نہیں تھا کہ وہ حالت سفر میں ہے اور نماز پوری پڑھ لے(تب بھی اعادہ ضروری ہے)البتہ اگر وہ اس حکم ہی کو نہ جانتا ہو کہ مسافر کی نماز قصر ہوتی ہے اور ابھی تک اس نے اس مسئلہ کو سنا ہی نہ تھا تو اگر وہ قصر کی جگہ پوری پڑھ لے تو اس کی نماز صحیح ہے۔
مسئلہ ۱۱۸۴ : جس مسافر کو اجمالی طور سے یہ معلوم ہو کہ نماز قصر ہے اگر وہ بعض جزئیات کو نہیں جانتا۔ مثلا اس کو یہ معلوم نہیں ہے کہ قصر کے لئے آٹھ فرسخ کی مسافرت شرط ہے۔ اور وہ نماز پوری پڑھ لے تو احتیاط یہ ہے کہ نماز کا اعادہ بطور قصر کرے۔
مسئلہ ۱۱۸۵ : اگر کوئی یہی بھول جائے کہ میں مسافر ہوں اور نماز پوری پڑھ لے پس اگر وقت کے اندر یاد آجائے تب تو قصر پڑھ لے اور اگر وقت گزر گیا ہے تو قضا نہیں ہے۔
مسئلہ ۱۱۸۶ : جس کا فریضہ پوری نماز پڑھنا ہو۔ اگر وہ عمدا یا اشتباہا یا سہوا سے نماز قصر پڑھ لے تو اس کی نماز باطل ہے بلکہ اگر قصدا اقامہ عشر کرلیا ہو اور یہ نہ جانتا ہو کہ اس صورت میں پوری نماز پڑھنی چاہئے اور وہ نماز قصر پڑھ لے تو احتیاط واجب یہ ہے کہ اس نماز کا اعادہ پوری نماز سے کرے۔
مسئلہ ۱۱۸۷ : اگر چار رکعتی نماز پڑھتے ہوئے یاد آجائے کہ وہ تو مسافر ہے یا متوجہ ہوجائے کہ اس کا سفر آٹھ فرسخ کا ہے تو اگر ابھی تیسری رکعت کے رکوع میں نہیں گیا ہے تو نماز کو دو رکعت پر تمام کرلے اور اگرتیسری رکعت کے رکوع میں چلا گیا ہے تو اس کی نماز باطل ہے بطور قصر پڑھنا ضروری ہے۔
مسئلہ ۱۱۸۸ : اگر قصر پڑھتے ہوئے یاد آجائے کہ میں مسافر نہیں ہوں یا ایسا مسافر نہیں ہوں جس کی نماز قصر ہوجاتی ہے تو نماز کو چار رکعت پر تمام کرے اس کی نماز صحیح ہے۔
مسئلہ ۱۱۸۹ : اگر کوئی اول وقت مسافر تھا اور اس نے نماز نہیں پڑھی اس کے بعد وطن یا جہاں دس دن قیام کا ارادہ تھا وہاں آگیا تو نماز پوری پڑھے۔ اسی کے برعکس اگر اول وقت وطن میں جہاںدس دن قیام کا ارادہ تھا وہاں تھا اور نماز پڑھے بغیر سفر پر روانہ ہوگیا تو سفر میں نماز کو قصر پڑھے۔
مسئلہ ۱۱۹۰ : سفر میں چھوٹی ہوئی نمازوں کی قضا بھی بطور قصر ہوگی چاہے اس کو اپنے وطن میں پڑھے۔ اسی طرح وطن میں چھوٹی ہئوی نمازوں کی قضا بطور اتمام کرے چاہے قضا سفر ہی میں کرے۔
مسئلہ ۱۱۹۱ : مسافر کے لئے مستحب ہے کہ بہ امید ثواب پروردگار ہر قصر نماز کے بعد تیس مرتبہ سبحان اللہ والحمد للہ، ولا الہ الا اللہ ، واللہ اکبر پڑھے۔
مسئلہ ۱۱۹۲ : نماز قصر کا مسئلہ سفرکے آسان یامشکل ہونے سے مربوط نہیں ہے بلکہ آج کل کے آرام دہ سفر میں بھی حسب شرائط مذکورہ نماز قصر رہے گی۔

نماز قضا. 1204_1193 ۳۔ بغیر قصد ایک ماہ قیام کرنا. 1181_1179
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma