دوسری شرط : ابتداء سے آٹھ فرسخ کی نیت ہو۔ 1130_1127

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
توضیح المسائل
تیسری شرط : راستے میں اپنا ارادہ نہ بدل دے۔ 1132_1131پہلی شرط سفر آٹھ فرسخ شرعی سے کم نہ ہو (یعنی ۴۳ کیلو میٹر)۔ 1126_1120

مسئلہ ۱۱۲۷ : اگر کوئی شخص ایک ایسی جگہ تک کا سفر کرے جو آٹھ فرسخ سے کم ہو اور پھر راستہ میں یا مقصد تک پہنچنے کے بعد یہ ارادہ کرے کہ میں ابھی اور سفر کروں گا اور مجموعی طور پر مسافت آٹھ فرسخ ہو تو چونکہ اس نے ابتداء سے آٹھ فرسخ کے سفر کا قصد نہیں کیا تھا اس لئے پوری نماز پڑھے گا لیکن اگر راستے میں یا منزل پر پہنچ کر مزید آٹھ فرسخ کا یا اس سے زیادہ کاقصد کرے تو اس کی نماز قصر ہوگی۔
مسئلہ ۱۱۲۸ : گمشدہ چیز کو تلاش کرنے والا چونکہ اس کو نہیں معلوم کہ کتنا سفر کرے گا کیونکہ جب تک اس کا مقصد پورا نہ ہوجائے وہ سفر کرے گا اس لئے وہ نماز پوری پڑھے گا۔ البتہ واپسی پر اگر ٹہرنے کی جگہ یاوطن تک آٹھ فرسخ یا اس سے زیادہ ہوتا ہو تو نمازقصر پڑھے۔
مسئلہ ۱۱۲۹ : جس کا ارادہ آٹھ فرسخ سفر کرنے کا ہو وہ نماز قصر پڑھے چاہے روزآنہ تھوڑا تھوڑا سفر کرے لیکن اتنا سفر کرنا ضروری ہے کہ اس کو مسافر کہا جاسکے۔
مسئلہ ۱۱۳۰ : جس کا سفر دوسرے کے تابع ہو جیسے بیٹا، باپ کے ساتھ سفر کے تو اگر اس کو معلوم ہے کہ باپ کا سفر آٹھ فرسخ ہے تب تو نماز کو قصر پڑھے حتی کہ اگر کسی کو زبردستی لے جایاجائے(جیسے قیدی)اور اس کو معلوم ہو کہ سفر آٹھ فرسخ کا ہے تو وہ بھی نماز قصر پڑھے۔ البتہ اگر احتمال عقلائی موجود ہو کہ چار فرسخ سے پہلے وہ جدا ہو کر واپس آجائے گا تو پوری نماز پڑھے۔

تیسری شرط : راستے میں اپنا ارادہ نہ بدل دے۔ 1132_1131پہلی شرط سفر آٹھ فرسخ شرعی سے کم نہ ہو (یعنی ۴۳ کیلو میٹر)۔ 1126_1120
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma