وہ مقامات جہاں نماز مستحب ہے ، یا مکروه . 822_816

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
توضیح المسائل
اذان واقامت : 843_841پانچویں شرط : 815 _813

مسئلہ۸۱۶۔ نمازکو مسجدمیں ادا کرنا مستحب ہے حدیث میں اس کی بہت تاکیدآئی ہے سب سے بہترتو مسجدالحرام ہے، اس کے بعدمسجدالنبی، اس کے بعدمحلہ مسجدکوفہ ہے، اس کے بعدمسجدبیت المقدس ہے، اس کے بعدہرشہرکی جامع مسجدہے، اس کے بعدمحلہ و بازارکی مسجدہے۔
مسئلہ۸۱۷۔ عورتوں کاگھرمیں نمازپڑھنابہترہے اوراگرنامحرم سے بخوبی اپنی حفاظت کرسکتی ہوں تومسجدمیں بہترہے اوراگرمسائل اسلامی کایادکرنامسجدکے علاوہ کہیں اورممکن نہ ہوتومسجدجاناواجب ہے۔
مسئلہ۸۱۸۔ حرم آئمہ میں نمازپڑھنامستحب ہے،بلکہ مسجدسے بہترہے اورحدیث میں ہے حضرت علی کے حرم میں ایک نمازکاثواب دولاکھ نمازوں کے برابرہے۔
مسئلہ۸۱۹۔ جس مسجد میں کوئی نمازی نہ ہو وهاں نماز کیلیے جانا مستحب ہے مسجدکے پڑوسی جب تک ان کے لئے عذرنہ ہو مسجد میں نمازکو هرگز ترک نه کریں ۔
مسئلہ۸۲۰۔ جولوگ بے اعتنائی کی وجہ سے مسلمانوں کی مسجدوں میں حاضرنہیں ہوتے بہترہے کہ ان سے رابطہ دوستی نہ کیاجائے ان کے ساتھ کھانانہ کھایاجائے ان سے کسی کام میں مشورہ نہ لیاجائے، ان کاہمسایہ نہ بنے، ان سے لڑکی نہ لی جائے، نہ ان کولڑکی دی جائے۔
مسئله 821 : مناسب ہے که درج ذیل مقامات پر نماز نه پڑھے
وہ مقامات جہاں نمازمکروہ ہے :
حمام،
زمین نمک زار،
کسی بیٹھے ہوئے یاکھڑے ہوئے انسان کے مقابلے میں،
کھلے ہوئے دروازے کے سامنے،
شاہراوں میں،سڑکوں پر،
سڑکوں کے کنارے بشرطیکہ لوگوں کی آمدورفت میں مزاحمت نہ ہو اور اگرمزاحمت ہوتوحرام ہے
آگ کے سامنے
چراغ کے سامنے،
باورچی خانہ کے اندر،
جہاں بھی آگ کی بھٹی ہو،
کنویں کے سامنے،
ایسے گڑھے کے سامنے جس میں فاضل پانی ڈالاجاتاہے،
تصویرومجسمہ کے سامنے، مجسمہ سے مرداجاندارکامجسمہ ہے، البتہ اس پرپردہ ڈال دیں توکوئی حرج نہیں ہے،
جہاں تصویرہوچاہے نمازی کے سامنے نہ ہو،
قبرکے سامنے
قبرکے اوپر
قبرستان میں۔
ایسے کمرہ میں جس میں کوئی مجنب موجودہو،
مسئلہ۸۲۲۔ اگرانسان کسی ایسی جگہ پرنمازپڑھ رہاہوکہ جہاں لوگ اس کے سامنے سے گزر رہے ہوں تومستحب ہے کہ اپنے آگے کوئی چیزرکھ دے تاکہ نمازی اورلوگوں میں رکاوٹ بن جائے حتی کہ عصاء، تسبیح یارسی وغیرہ کارکھنابھی کافی ہے۔

اذان واقامت : 843_841پانچویں شرط : 815 _813
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma