مستحبی نمازیں . 706_700

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
توضیح المسائل
نوافل کا وقت 712_707نمازوں کی ترتیب 696_699

مسئلہ ۷۰۰ : مستحبی نمازیں بہت زیادہ ہیں اور ان ہی کو نافلہ کہتے ہیں نافلہ نمازوں میں رات دن کے نوافل کی بہت تاکید ہوئی ہے۔
مسئلہ ۷۰۱ : روزانہ کے نوافل حسب ترتیب ذیل ہیں :
نافلہ ظہر : آٹھ رکعت۔
نافلہ عصر : آٹھ رکعت
نافلہ مغرب : چار رکعت۔
نافلہ عشاء : دو رکعت۔
نافلہ شب : گیارہ رکعت۔
نافلہ صبح : دو رکعت۔
چونکہ دو رکعت نافلہ عشاء ایک رکعت شمار کی جاتی ہے اس لئے تمام نوافل کی مجموعی تعداد چونتیس (۳۴) رکعتیں ہوں گی۔البتہ جمعہ کے دن اڑتیس (۳۸) ہوں گی کیوں کہ چار رکعت کا نافلہ ظہر وعصر کے ساتھ اضافہ ہوجاتا ہے (تمام نافلہ کی نمازیں دو دو رکعت کرکے پڑھی جائیں گی)۔
مسئلہ ۷۰۲ : گیارہ رکعت نافلہ شب میں ۸ رکعت نماز شب کے نافلہ کی نیت سے دو رکعت نافلہ شفع اور ایک نافلہ وتر کے عنوان سے پڑھی جائے گی۔
مسئلہ ۷۰۳ : نماز شب بہت ہی اہم نوافل میں سے ہے روایات اسلامی اور قرآن میں اس کی بہت تاکید کی گئی ہے۔روح کی صفائی، قلب کی طہارت، انسانی نفوس کی تربیت حل مشکلات کے لئے بہت ہی زیادہ موثر ہے ۔ دعا کی مشہور کتابوں میں اس کے لئے آداب ذکر کئے گئے ہیں خصوصا نافلہ وتر کی قنوت کے لئے۔ ان آداب کی رعایت اچھی بات ہے لیکن ان آداب کے بغیر بھی معمولی نمازوں کی طرح نماز شب کو پڑھا جا سکتا ہے ۔ اگر کوئی کسی مجبوری کی بناء پررات کے آخری حصہ میں نہیں اٹھ سکتا تو سونے سے پہلے پڑھ لے۔
مسئلہ ۷۰۴ : تمام نوافل کو بیٹھ کر پڑھا جا سکتا ہے لیکن احتیاط یہ ہے کہ ہر دو رکعت کو ایک رکعت شمار کرے مثلا آٹھ رکعت نافلہ کو اگر بیٹھ کر پڑھے تو سولہ(۱۶)رکعت پڑھے۔
مسئلہ ۷۰۵ : ظہرین کا نافلہ سفر میں ساقط ہے سفر میں نہیں پڑھنا چاہئے اور احتیاط یہ ہے کہ نافلہ عشاء کو بھی ترک کردے۔ باقی نوافل ۔ نافلہ صبح، نافلہ مغرب،نماز شب سفر میں ساقط نہیں ہوتے۔
مسئلہ ۷۰۶ : نافلہ نمازوں کو دو دو رکعت کرکے پڑھے سوائے نافلہ وتر کے جو ایک رکعت ہے اور اگر نافلہ و تر کو بیٹھ کر پڑھنا چاہے تو دو نماز یک رکعتی جدا گانہ پڑھے۔

نوافل کا وقت 712_707نمازوں کی ترتیب 696_699
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma