روایات اسلامی میں انفاق کی قبولیت کے شرائط

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
دولت کا بهترین مصرف
۲۲ . ریا کاروں کا انفاق ۲۱. انفاق کی قبولیت کے دوسرے موانع

روایات میں راہ خدا میں کئے ہوئے انفاق کو آفات سے بچانے کے لئے کچھ تاکیدی احکام بیان کئے گئے ہیں ۔نمونہ کے طور پر:
۱ -حضرت علی - نے ارشاد فرمایا:
آفةالعطاء المطل (۱)
انفاق اور بخشش کی ایک آفت اس میں دیر کرنا ہے۔
۲ -امام جعفر صادق(ع) ارشادفرماتے ہیں:
اذا کانت لک ید عند انسان فلا تفسدھا بکثرةالمنّ والذّکر لھا ولکن اتبعھا باٴفضل منھافاِٴن ذٰلک اجمل بک فی اخلاقک
جب کسی شخص کو کچھ عطا کرو تو احسان جتانے اور زیادہ یاد دلانے کے ذریعہ اسے ضائع نہ کرو بلکہ اسے بہتر چیز دے کر اسے کامل کرو کہ یہ کام تمہارے اخلاق کو بہتر بنانے میںزیادہ موثٴر ہے۔(2)
۳-حضرت علی - نے عہد نامہٴ مالک اشتر میںارشاد فرمایا ہے:
ایاک والمن علیٰ رعیتک باحسانک او التزید فیما کان من فعلک او ان تعدھم فتتبع موعدک بخلفک فان المن یبطل الاحسان والتزید یذھب بنورالحق۔(2)
اور خبردار!رعایا پر احسان بھی نہ جتانا اور جو سلوک کیا ہے اسے زیادہ سمجھنے کی کوشش بھی نہ کرنا یا ان سے کوئی وعدہ کرکے اس کے بعد وعدہ خلافی بھی نہ کرنا کہ یہ طرز عمل احسان کو برباد کر دیتا ہے اور زیادتی عمل کا غرور حق کی نورانیت کو فنا کردیتا ہے۔


(1) غررالحکم
(2)بحار الانوار،ج۷۵،ص۲۸۳
(3)نہج البلاغہ،مکتوب۵۳

 

۲۲ . ریا کاروں کا انفاق ۲۱. انفاق کی قبولیت کے دوسرے موانع
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma