۷. تمہارے انفاق خدا کے یہاں محفو ظ ہیں

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
دولت کا بهترین مصرف
۸ . راہ خدا میں انفاق کرو اور فقر سے نہ ڈر و (ج)مفہوم انفاق کی وسعت

<وَمَا اَنْفَقْتُمْ مِنْ نَّفَقَةٍ اٴَوْ نَذَرْتُمْ مِّنْ نَّذْرٍ فَاٴِنَّ اللّٰہَ یَعْلَمُہ‘وَمَا لِلظَّا لِمِیْنَ مِنْ اَنْصَارٍ (سورئہ بقرہ :آیت۲۷)
اور تم جو کچھ بھی خدا کی راہ میں خرچ کروگے یا نذر کروگے تو خدا اس سے باخبر ہے البتہ ظالمین کا کوئی مددگار نہیں ہے۔
وضاحت
یہ آیہٴ کریمہ ہم کو اس بات کی طرف توجہ دلارہی ہے کہ تم جوکچھ بھی راہ خدا میں خرچ کرو چاہے واجب ہو یا مستحب،کم ہو یا زیادہ ،حلال طریقہ سے حاصل کیا ہویا حرام راستہ سے ،خلوص کے ساتھ راہ خدا میں انفاق کیا ہویا ریاکاری کے ساتھ ،منت اوراذیت کے ساتھ ہو یا اس کے بغیر ،ان اموال میں سے ہو جن کے انفاق کرنے کا حکم خدا نے دیا ہے یا نذر کے ذریعہ اپنے اوپر واجب کر لیا ہے جس طرح بھی ہو خدااس سے آگاہ اور باخبر ہے اوراسی کے مطابق جزا دے گا۔
مختصر یہ کہ سارے انفاق پروردگار کی نگاہوں کے سامنے ہیں کتنا اچھا ہوتا کہ سارے انفاق پاک و پاکیزہ اور حلال اموال میں سے ہوں۔
وَمَالِلظَّالِمِیْنَ مِنْ اَنْصَارٍ“ یہ آیہٴ کریمہ اس بات کا پیغام دے رہی ہے کہ:ستمگروں اور ظالموں کا کوئی یار ومددگا ر نہ ہوگا یعنی جو لوگ راہ خدا میں خرچ کرتے ہیں اور اس کے ذریعہ محروموں اور فقیروں کو نجات دلاتے ہیں یا سماجی کاموں میں اپنے مال کو خرچ کرکے سب کے لئے آرام وآسائش کے سامان فراہم کرتے ہیں یہ انفاق دنیا و آخرت میں ان کا ناصر و مددگار ہوگا اوروہ ضرورت کے وقت اس سے استفادہ کریں گے ۔ جبکہ مالدار بخیل یا انفاق کرنے والے ریاکار اور لوگوں کو تکلیف پہچانے والے ،اس طرح کے ناصرو مددگار سے محروم ہوں گے ۔
ممکن ہے کہ یہ جملہ اس بات کی طرف بھی اشارہ ہو کہ ریا کاروں، بخیلوں اور منت گذاروں اور اذیت پہنچانے والوںکے لئے قیامت میں عذاب الٰہی کے مقابلے میں کوئی بھی ان کا حامی و مددگار اور شفاعت کرنے والا نہ ہو گا ۔ یہ وہ لوگ ہیں جو ظلم وستم کرنے والے ہیں جنہو ں نے فقیروں کے حقوق کو پامال کیا ہے ۔عدالت الٰہی میں کوئی ان کا دفاع کرنے والا نہ ہوگا اور یہ ان کے ظلم و ستم کا نتیجہ ہوگا ۔
اور خوشابحال ان افراد کا جنہوں نے انسانی امداد اور راہ خدا میں انفاق کے ذریعہ اپنے لئے ناصرو مددگا رکا انتظام کر رکھا ہے۔

۸ . راہ خدا میں انفاق کرو اور فقر سے نہ ڈر و (ج)مفہوم انفاق کی وسعت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma