برتنوں کے احکام 255-246

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
توضیح المسائل
وضوکرنے کاطریقہ278-256 ۱۲۔ مسلمان کا غائب ہونا 245-242

مسئلہ ۲۴۶ : مردار یا نجس العین (جیسے کتا، سور)کی کھال سے بنایا جانے والا برتن یا مشک کا استعمال کھانے، پینے یا وضو، غسل کرنے میں جائز نہیں ہے۔ لیکن جن کاموں میں طہارت شرط نہیں ہے ” جیسے کھیتوں کی سینچائی، جانوروں کو پانی پلانا وغیرہ میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ لیکن احتیاط مستحب ہے کہ کسی قسم کا فائدہ نہ اٹھایا جائے۔
مسئلہ ۲۴۷ : سونے، چاندی کے برتن میں کھانا، پینا یا ان کا استعمال کرنا حرام ہے بلکہ ان چیزوں سے کمروں کو سجانا یا اور کوئی استفادہ کرنا بھی(بناء بر احتیاط واجب) جائز نیہں ہے۔
مسئلہ ۲۴۸ : سونے، چاندی کے برتن بنانے اور ان کی مزدوری لینے سے (بناء براحتیاط واجب) اجتناب کرنا چاہئے۔ اسی طرح اس کے خرید و فروخت سے بھی اجتناب کرنا چاہئے اور ان برتنوں کو بیچ کر جو پیسہ وصول کیا جاتا ہے اس میں بھی اشکال ہے۔
مسئلہ ۲۴۹ : جس چیز کو برتن نہ کہاجائے جیسے کپ کا دستہ، حقہ کی بادگیر، شمشیر کا غلاف وغیرہ یہ اگر سونے،چاندی کے ہوں تو کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن احتیاط واجب کی بناء بر سونے یا چاندی کے عطردان، سرمہ دانی وغیرہ سے اجتناب کرنا چاہئے۔
مسئلہ ۲۵۰ : جس برتن پر سونے یا چاندی کے پانی کی ملمع کاری ہو اس (کے استعمال) میں کوئی حرج نہیں ہے۔
مسئلہ ۲۵۱ : اگر سونے یا چاندی کے ساتھ کوئی اور دھات ملا کر کوئی ایسا برتن بنائیں جس کو سونے یا چاندی کا برتن نہ کہا جاسکے تو اس کے استعمال میں کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن اگر صرف سونے اور چاندی کو مخلوط کریں تو حرام ہے۔
مسئلہ ۲۵۲ : سونے، چاندی کے برتن میں رکھی ہوئی غذا کو حرام سے بچنے کے لئے دوسرے برتن میںڈال کر استعمال کرنا جائز ہے۔ لیکن اگر یہ مقصد نہ ہو تو حرام ہے۔ بہرحال سونے، چاندی کے برتن سے دوسرے برتن میں ڈال کر غذا کھانا جائز ہے۔
مسئلہ ۲۵۳ : مجبوری کی صورت میں سونے، چاندی کے برتن کا استعمال جائز ہے۔ بلکہ تقیہ کی صورت میں اس سے وضو و غسل کرنا بھی جائز ہے۔
مسئلہ ۲۵۴ : اگر یہ شک ہوکہ یہ برتن سونے، چاندی کا ہے یا کسی اور دھات کا تو اس کا استعمال جائز ہے۔ تحقیق و تفتیش لازم نہیں ہے۔
مسئلہ ۲۵۵ : بناء براحتیاط واجب ”سفید سونا“ بھی سرخ اور زرد سونے کے حکم میں ہے اگر اس کو سونا کہا جاتا ہو۔

وضوکرنے کاطریقہ278-256 ۱۲۔ مسلمان کا غائب ہونا 245-242
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma