نجاست ثابت ہونے کے طریقے 142-136

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
توضیح المسائل
نجاست سرایت کرنے کے اسباب 153-143 ۱۲۔ حرام سے مجنب ہونے والے کا پسینہ 135-131

مسئلہ ۱۳۶ : کسی چیز کا نجس ہونا تین طریقوں سے ثابت ہوسکتاہے۔
۱۔ خود انسان کو یقین پیدا ہوجائے یہاں پر گمان تو کیا گمان قوی بھی کافی نہیں ہے۔ بناء براین بعض عمومی جگہوں(جیسے ہوٹل وغیرہ) پر کبھی انسان ہونے کا گمان قوی رکھتا ہے پھر بھی وہاں کھانا کھانا جائز ہے۔ ہاں اگر نجاست کا یقین ہوجائے تو نہیں کھاسکتا۔
۲۔ صاحب ید : یعنی جس کے اختیار میں وہ چیز ہے(جیسے مالک مکان، بیچنے والا، ملازم وغیرہ)کسی چیز کے نجس ہونے کی خبر دیں۔
۳۔ دو عادل یاایک آدمی اس کے نجس ہونے کی گواہی دے۔
مسئلہ ۱۳۷ : آگر کوئی چیز پاک تھی پھر شک ہوجائے کہ نجس ہوئی کہ نہیں تو پاک ہے اور اگر کوئی چیز پہلے پاک تھی پھر شک ہوجائے کہ پاک ہوئی ہے کہ نہیں تو نجس ہے۔
مسئلہ ۱۳۸ : اگر معلوم ہوکہ ایسے دو برتن یا دو ایسے لباس جو انسان کے استعمال میں ہیں ان میں سے کوئی ایک نجس ہے لیکن یہ نہیں معلوم کون سا نجس ہے تو دونوں سے اجتناب کرنا چاہئے۔ لیکن اگر یہ معلوم نہ ہو کہ اپنا لباس نجس ہوا ہے یا دوسرے اجنبی شخص کا جو اس کے استعمال میں نہیں ہے تو پھر اجتناب ضروری نہیں ہے۔
مسئلہ ۱۳۹ : شکی اور وسوسہ کرنے والے افراد کو نجاست و طہارت کے سلسلہ میں اپنے علم و یقین پر توجہ نہیں کرنی چاہئے۔ بلکہ یہ دیکھنا چاہئے کہ لوگ کس جگہ طہارت یا نجاست کا یقین کرتے ہیں اس کو بھی اسی طرح عمل کرنا چاہئے۔ وسواس کو چھوڑنے کو بہترین طریقہ اس سے بے اعتنائی برتنا ہے۔
مسئلہ ۱۴۰ : طہارت و نجاست کے معاملے میں حد سے زیادہ احتیاط شریعت کی نظر میں پسندیدہ فعل نہیں ہے بلکہ اگر زیادہ احتیاط اور وسوسے کا سبب بن جائے تو اشکال ہے۔
مسئلہ ۱۴۱ : اگر کسی چیز کے بارے میںگمان ہوجائے کہ نجس ہوگئی تو تفحص و جستجو و سوال ضروری نہیں ہے۔ اور اگر جستجو وسوسے کاسبب بنے تو وہ بھی باعث اشکال ہے۔
مسئلہ ۱۴۲ : طہارت و نجاست سے مربوط مسائل کے علاوہ بھی بدن، لباس، مکان، سواری بلکہ پوری زندگی میں نظافت و پاکیزگی کاخیال رکھنا مستحب ہے۔ جس طرح کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ائمہ علیہم السلام اس بات کا بہت خیال رکھتے تھے۔

نجاست سرایت کرنے کے اسباب 153-143 ۱۲۔ حرام سے مجنب ہونے والے کا پسینہ 135-131
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma