۸۔ کافر اور جو کافر کے حکم میں ہیں 122-113

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
توضیح المسائل
۹۔ نشہ آور بہنے والی چیز 127-123 ۶۔۷۔ کتا اور سور12-111

مسئلہ ۱۱۳: کافر سے مراد وہ شخص ہے جو خدا یا رسول اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو نہ مانے یاخدا کے لئے شریک قرار دے۔ و ہ بناء برا حتیاط نجس ہے۔ چاہے کسی آسمانی دین کا قائل ہو جیسے یہودی ونصاری۔
مسئلہ ۱۱۴: جو لوگ خدا اور رسول اکرم (ص) پر ایمان تو رکھتے ہیں مگر کبھی کبھی وسوسہ پیدا ہوجاتا ہے اور وہ اس کے لئے تحقیق کرتے ہیں۔ مطالعہ کرتے ہیں تو وہ پاک ہیں یہ وسوسہ ضرر رساں نہیں ہے۔
مسئلہ ۱۱۵: جو شخص دین اسلام کی ضروری چیزوں کا انکار کرے یعنی ایسی چیز کا انکار کرے جس کو تمام مسلمان جانتے ہوں( جیسے نماز، روزے کا وجوب، قیامت وغیرہ)اور وہ شخص اس کے لئے ضروری ہونے کو جانتا بھی ہو تو وہ کافر ہے اور اگر اس کے ضروری ہونے میں شک رکھتا ہو تو کافر نہیں ہے۔ لیکن احتیاط مستحب ہے کہ اس سے اجتناب کریں۔
مسئلہ ۱۱۶: کافر کے نجس ہونے کے بارے میں اوپر جو کچھ کہا گیا ہے۔ اس میں اس کے تمام اجزائے بدن شامل ہیں حتی کہ بال و ناخن بھی۔
مسئلہ ۱۱۷: جو شخص اسلامی معاشرہ میں زندگی بسر کرتا ہو اور ہمیں اس کے عقائد کے بارے میں کچھ معلوم نہ ہو تو وہ پاک ہے۔ اس کے بارے میں جستجو اور تفتیش ضروری نہیں ہے اسی طرح وہ افراد جو غیر اسلامی معاشرے میں ہوں اور ان کا مسلمان یا کافر ہونا معلوم نہ ہو تو وہ پاک ہیں۔
مسئلہ ۱۱۸: کفار کے بچے بھی کفار کے حکم میں ہیں اور مسلمانوں کے بچے یہاں تک کہ جن کا صرف باپ مسلمان ہو وہ بھی پاک ہیں۔ لیکن اگر صرف ماں مسلمان ہو تو احتیاط ہے کہ اجتناب کریں۔
مسئلہ ۱۱۹ : اگر کوئی پناہ بذات خدا، خدا، رسول یا ائمہ معصومین علیہم السلام میں سے کسی ایک کو یا حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو گالی دے یا ان سے دشمنی رکھے تو وہ کافر ہے۔
مسئلہ ۱۲۰ : جو لوگ حضرت علی علیہ السلام یا دیگر ائمہ معصومین علیہم السلام کے بارے میں غلو کرتے ہیں یعنی ان حضرات کو خدا جانتے ہیںیا ان کو خدا کی مخصوص صفات کا حامل سمجھتے ہیں تو وہ کافر ہیں۔
مسئلہ ۱۲۱ : جو لوگ وحدت وجود کا عقیدہ رکھتے ہیں یعنی وہ کہتے ہیں کہ عالم ہستی میں ایک وجود کے سوا کچھ نہیں ہے اور و ہ وجود خدا ہے۔ یا دوسرے موجود میں حلول کئے ہوئے ہے اور اس کے ساتھ متحد ہے، یا خدا کے لئے جسمانیت کے قائل ہیں تو بناء براحتیاط واجب ان سب سے اجتناب ضروری ہے۔
مسئلہ ۱۲۲ : تمام اسلامی فرقے پاک ہیں سوائے ان کے جو ائمہ معصومین علیہم السلام سے عداوت رکھتے ہیں اور خوارج و غالی نجس ہیں۔
 

۹۔ نشہ آور بہنے والی چیز 127-123 ۶۔۷۔ کتا اور سور12-111
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma