خمر کا معنی ہے ”ڈھکنا“

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 01
الکحل کے مشروبات کے نقصاناتحبط، احباط اور تکفیر

خمر کا معنی ہے ”ڈھکنا“ ۔ ہر وہ چیز جو دوسری کو چھپادے اور مخفی کرے اسے خمار کہتے ہیں۔ اصطلاح شریعت میں ہر بہنے والی مسکر (مست کرنے والی) چیز کو خمر کہتے ہیں، چاہے وہ انگور سے لی جائے یا کشمکش اور کھجور سے ۔ بلکہ ہر قسم کا الکحل مشروب اس کے مفہوم میں شامل ہے۔ البتہ لفظ خمر کا استعمال مائعات مسکر (یعنی بہنے والی نشہ آور چیزوں) پر اس کے لغوی معنی کی مناسبت سے ہوتاہے کیونکہ نشہ آور مائعات عقل پر پردہ ڈال دیتی ہیں اور اچھے برے کی تمیز ختم کردیتی ہیں۔
”میسر“ کا مادہ ہے ”یسر“ اس کا معنی ہے سہل و آسان اور قمار بازی، بظاہر لگتاہے کہ اس کا حقیقی معنی سہل اور آسان ہے ہے اور چونکہ قمار باز شخص چاہتاہے کہ مال و ثروت آسانی سے حاصل کرلے اس بناء پر قمار کو بھی میسر کہاجاتاہے
”قل فیہما اثم کبیر و منافع للناس و اثمہما اکبر من“
خداوند کریم نے آیت کے اس حصے میں حرمت شراب کے حکم کو نرمی اور مدارات کی آمیزش سے بیان فرمایاہے خدا اپنے پیغمبر کو حکم دیتاہے کہ ان کے جواب میں کہویہ دونوں بڑے گناہ ہیں اگرچہ ان میں لوگوں کے لیے منفعت بھی ہے لیکن ان کا فائدہ ان کے نقصان کی نسبت بہت ہی کم ہے اور کوئی عقلمند شخص تھوڑے سے نفع کے لیے اتنا بڑا نقصان اٹھانا گوارا نہیں کرسکتاہے۔
اثم کیاہے
”اثم“ اس حالت کو کہتے ہیں جو انسان کی عقل اور روح میں وجود پذیر ہوتی ہے اور اسے نیکیوں اور کمالات تک پہنچنے سے روکتی ہے۔ اس نکتے کے پیش نظر آیت کا معنی کچھ یوں بنتاہے کہ شراب اور قمار کی بدولت انسانی جسم اور روح بہت زیادہ نقصانات اور ضرر کا سامنا کرتے ہیں۔
ان دونوں برائیوں کے نقصانات کی طرف مزید توجہ دلانے کے لیے ہم علماء نفسیات اور ڈاکٹروں کی تازہ ترین تحقیق قدرے تفصیل سے بیان کرتے ہیں۔
 

الکحل کے مشروبات کے نقصاناتحبط، احباط اور تکفیر
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma