۴۔ حا سدوں کا شر

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونه جلد 27
سورئہ الناس ۳۔ جادو کی تاثیر

”حسد “ایک بری شیطانی عادت ہے جو مختلف عوامل جیسے ایمان کی کمزوری ، تنگ نظری اور بخل کی وجہ سے انسان میں پیدا ہو جاتی ہے اور اس کا مطلب دوسرے شخص کی نعمت کے زوال کی در خواست اور آرزو کرنا ہے حسد بہت سے گناہان ِ کبیرہ کا سر چشمہ ہے۔
حسد، جیسا کہ روایات میں وارد ہواہے ،انسان کے کے ایمان کو کھا جاتا ہے اور اسے ختم کر دیتا ہے ،جیسا کہ آگ لکڑی کو کھا جاتی ہے ۔جیسا کہ امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں :
ان الحسد لیائکل الایمان کما تاٴکل النار الحطب “۱
ایک اور حدیث میں امام جعفر صادق علیہ السلام سے آیا ہے :
”اٰفةالد ین الحسد والعجب والفجر
”حسد “”خود کو بڑا سمجھنا “اور ایک دوسرے پر ”فخر “کرنا ،دین کے لیے آفت ہے ۔۲
اس کی وجہ یہ ہے کہ حسد کرنے والا حقیقت میں خدا کی حکمت پر اعتراض کرتا ہے کہ اس نے کچھ افراد کو نعمت سے کیو ں نواز ہے ؟اور انہیں اپنی عنایت کا مشمو ل کیوں قرار دیا ہے ؟ جیسا کہ سورئہ نساء کی آیہ ۵۴میں آیا ہے :”ام یحسدون الناس علی ما اٰتھم اللہ من فضلہ ۔“
حسد کا معاملہ ممکن ہے کہ اس حد تک پہنچ جائے کہ محسود سے نعمت کے زوال کے لیے حاسد خود کو پانی اور آگ تک میں ڈال کرنابود کر لے ،جیسا کہ اس کے نمونے داستانوں اور تواریخ میں مشہور ہیں ۔
حسد کی مذ مت میں بس یہی کافی ہے کہ دنیا میں جو سب سے پہلا قتل ہوا وہ ”قابیل “کی طرف سے”ہا بیل “پر ”حسد“کرنے کی وجہ سے ہوا تھا ۔
”حسد کرنے والے “ہمیشہ ہی انبیاء و اولیاء کی راہ میں رکاو ٹیں ڈالتے رہے ہیں ،اسی لیے قرآن مجید پیغمبر کو یہ حکم دے رہا ہے کہ وہ حاسدوں کے شر سے خدا اور رب فلق سے پناہ مانگیں ۔
اگر چہ اس سورہ میں اور بعد والے سورہ میں خود پیغمبر کی ذات مخا طب ہے ،لیکن مسلمہ طور پر اس سے نمونہ اور اسوہ مراد ہے ،اور سب لوگوں کو حا سدوں کے شر سے خدا کی پناہ مانگنی چا ہیئے ۔
خدا وند!ہم بھی حا سدوں کے شر سے تیری مقدس ذات سے پناہ ما نگتے ہیں ۔
پروردگارا!ہم تجھ سے یہ در خواست کرتے ہیں کہ تو ہمیں بھی دوسروں پر حسد کرنے سے محفو ظ رکھ ۔
بار الہٰا!ہمیں نفا ثات فی العقد اور راہ حق میں وسوسے ڈالنے والوں کے شر سے بھی محفوظ رکھ ۔
اٰمین یا رب العالمین


 
1۔”بحار ا لا نوار “جلد ۷۳،ص ۲۳۷
۲۔ ”بحارالانوار “ جلد ۷۳ ،ص ۲۴۸

 

سورئہ الناس ۳۔ جادو کی تاثیر
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma