اس سورہ کی فضیلت

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونه جلد 27
میں سپیدئہ صبح کے پر وردگار کی پناہ مانگتا ہوں ۔ سورئہ ”فلق “کے مطالب

 

اس سورہ کی فضیلت میں پیغمبر اکرم سے نقل ہو ا ہے ،آپ نے فر مایا :
انزلت علی اٰیات لم ینزل مثلھن :المعوذتان :“
”مجھ پر ایسی آیتیںنازل ہوئی ہیں کہ ان کی مثل اور مانند اور نازل نہیں ہوئیں،اور وہ دو سورتیں ”فلق “اور ”ناس “ہیں ۔۱
ایک اور حدیث میں امام محمد باقر علیہ السلام سے آیا ہے :
”جو شخص نماز ”وتر “میں سورہ ”فلق “و ناس “اور قل ھو اللہ احد “کو پڑھے گا ،تو اس کو یہ کہا جائے گا کہ اے بندئہ خدا تجھے بشارت ہو ،خدا نے تیری نماز وتر قبول کر لی ہے ۔“۲
ایک اور روایت میں پیغمبر اکرم سے بھی آیا ہے کہ آپ نے اپنے ایک صحابی سے فر مایا :
”کیا تو چا یتا ہے کہ میں تجھے ایسی دو سورتوںکی تعلیم دو ںجو قرآن کی سورتوں میں سب سے زیادہ افضل و برتر ہیں ؟
اس نے عرض کیا :ہاں !اے رسول اللہ ۔تو حضرت نے اسے معوذ تین (سورہ فلق و ناس )کی تعلیم دی ۔اس کے بعد ان دونوں کی نماز صبح میں قرات کی اور اس سے فرمایا ،جب تو بیدار ہویا سونے لگے تو ان کو پڑھا کر ۔۳
یہ بات واضح ہے کہ یہ سب کچھ ان لوگوں کے لیے ہے جو اپنی روح و جان اور عقیدہ و عمل کو اس کے مطا لب کے ساتھ ہم آہنگ کریں ۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
۱۔ قل اعوذ برب الفلق ۲۔ من شر ما خلق ۳ ۔و من شر غا سق اذا وقب
۴۔ومن شر النفٰثٰت فی العقد ۵۔ و من شر حا سداذا حسد
تر جمہ
شروع اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے
۱۔ کہہ دیجئے میں سفیدہ صبح کے پر وردگار کی پناہ ما نگتا ہوں ۔
۲۔ ان تمام چیزوں کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہیں ۔
۳۔اور ہر مزاحمت کرنے والے موجود کے شر سے جب کہ وہ وارد ہو ۔
۴۔ اور ان کے شر سے جو گرہوں میں دم کرتے ہیں ۔(اور ہر طرح کے ارادہ کو کمزور کر دیتے ہیں )۔
۵۔ اور ہر حسد کرنے والے کے حسد سے جب وہ حسد کرے ۔


 

۱۔ ”نور الثقلین “جلد ۵ص ۷۱۶و ”مجمع البیان “جلد ۱۰ ،ص ۵۶۷
۲۔”نور الثقلین “جلد ۵ ص ۷۱۶و” مجمع البیان “جلد ۱۰ ،ص ۵۶۷
۳۔”نور الثقلین “جلد ۵ ص۷۱۶ و ”مجمع البیان “جلد ۱۰ ،ص ۵۶۷

 

میں سپیدئہ صبح کے پر وردگار کی پناہ مانگتا ہوں ۔ سورئہ ”فلق “کے مطالب
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma