اس سورہ کی تلاوت کی فضیلت

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونه جلد 27
جب اصلی کامیابی آن پہنچے سورہ نصر کے مطالب اور اس کی فضیلت

اس سورہ کی تلاوت کی فضیلت کے بارے میں’ایک حدیث میں پیغمبراکرم سے آیا ہے:”من قرائھا فکانما شھد مع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وا لہ وسلم فتح مکہّ“”جو شخص اس کی تلاوت کرے گا وہ اس شخص کے مانند ہے جو فتح مکہّ میں پیغمبر کے ہمراہ تھے 1-
ایک اور حد یث میں امام جعفر صادق علیہ السلام سے آیا ہے:” جو شخص سورہ”اذا جاء نصر اللہ والفتح“ کو نا فلہ یا واجب نماز میں پڑھے گا خدا اس کو اس کے تمام دشمنوں پر فتح یاب کرے گا اور وہ قیا مت میں اس حالت میں وارد محشر ہوگا کہ اس کے ہاتھ میں ایک عہد نامہ ہوگا، جو بات کرے گا، خدا نے اسے اس کی قبر کے اندر سے باہر بھیجا ہے، اور وہ جہنم کی آگ سے امان نامہ ہے،
- بسم اللہ ارّحمن الرّحیم
۱۔اذا جاء نصرُ اللہ والفتحُ ۲۔وَ رَاَیتَ الناّس ید خُلُونَ فی دین اللہ افواجاَ
۳۔ فسبح بحمد ربک واستغفرہُ انّہ کان توابا۔
تر جمہ
شروع اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے
۱۔ جب خدا کی مدد اور کامیابی آن پہنچے۔ ۲۔ اور تو دیکھے گا کہ لوگ گروہ در گروہ خدا کے دین میں داخل ہو رہے ہیں
۳۔ پس تم اپنے پر ور دگار کی تسبیح اور حمد بجا لاو اور اس سے استغفار کرو کہ وہ بڑا ہی تو بہ قبول کرنے والا ہے۔


 

1- مجمع البیان“ جلد ۱۰ ص۵۵۳
جب اصلی کامیابی آن پہنچے سورہ نصر کے مطالب اور اس کی فضیلت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma