سورہ کافرون کے مطالب اور اس کی فضیلت

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونه جلد 27
اس سورہ کی فضیلتسورہ کافرون 

یہ سورہ مکہ میں نازل ہو ا۔ اس کا لب و لہجہ اور اس کے مطالب اس بات کے واضح گواہ ہیں ۔ اسی طرح وہ شانِ نزول جس کی طرف بعد میں اشارہ ہو گا ، اس مدعا پر دوسری دلیل ہے ۔ یہ جو بعض نے اس کے مد نی ہونے کا احتمال دیا ہے ، بہت بعید نظر آتا ہے ۔
سورہ کالب و لہجہ بتاتا ہے کہ یہ سورہ ایسے زمانہ میں نازل ہوا جب مسلمان اقلیت میں تھے اور کفار اکثریت میں پیغمبر پر ان کی طرف سے سخت دباوٴ تھا اور انہیں اصرار تھا کہ کسی طرح سازش کرکے آ پ کو شرک کی طرف کھینچ لیں ۔ پیغمبر نے ان کی اس پیش کش کو حقارت کے ساتھ ٹھکرا دیا اور انہیں کلی طور پر مایوس کردیا اور ان کے ساتھ الجھے بھی نہیں ۔
یہ بات تمام مسلمانوںکے لئے ایک نمونہ ہے کہ وہ اسلام اور دین کی اساس کے بارے میں دشمن کے ساتھ کسی حالت میں بھی مصالحت نہ کریں اور جب بھی ان کی طرف سے اس قسم کی خواہش کی جائے تو انہیں کامل طور سے مایوس کردیں ۔ اس سورہ میں اس معنی پر خصوصیت کے ساتھ دو مرتبہ تاکید ہوئی ہے کہ ” میں تمہارے معبودوں کی پرستش نہیں کروں گا “ اور یہ تاکیدانہیں مایوس کرنے کے لئے ہے ۔ اسی طر اس بات کی بھی دومرتبہ تاکید ہوئی ہے کہ ” تم بھی ہر گز میرے معبود ، خدا ئے یگانہ کی عبادت نہیں کروگے ۔ “ یہ ان کی ہٹ دھرمی کی ایک دلیل ہے اور اس کا انجام یہ ہے کہ ” میں ہوں اور مریا دین توحید ، اور تم ہو اور تمہارا شرک آلود دین “۔
 

اس سورہ کی فضیلتسورہ کافرون 
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma