٢۔برصیصا عابد کی حیر ت انگیز داستان

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 23
بعض مفسّرین اوراربابِ حدیث نے ان آ یات کے ذیل میں ایک پُر معنی روایت بنی اسرائیل کے برصیصا عابد کے با رے میں پیش کی ہے جوتمام افراد کے لیے درسِ عبرت ہوسکتی ہے ،یعنی وہ یہ داستان سُن کر شیطان کے فریب سے خُود کومحفوظ رکھ سکتے ہیں ۔جو شخص ان کے بہکائے میں آ تاہے وہ عذابِ الہٰی میں گرفتار ہوجاتاہے ۔ اس داستان کاخلاصہ کچھ اس طرح ہے ۔
بنی اسرائیل میں ایک نامی گرامی عابد تھا جس کانام برصیصاتھا جس نے طویل مرصہ تک عبادتِ پروردگار کی تھی جس کی وجہ سے وہ اس مقام پرپہنچ گیا تھاکہ جان بلب مریضوں کو اس کے پاس لاتے تھے اور اس کے نتیجے میں دوبا رہ صحت و سلامتی میسر ہوجاتی تھی ، ایک دن ایک معقول گھرانے کی عورت کو اس کے بھائی کے پاس لائے اور طے پایا کہ کچھ عرصہ تک وہ عورت وہیں رہے تاکہ اس کو شفا مل حاصل ہوجائے ، اَب شیطان اس کے دل میں وسوس ڈالنے کا پرگرام بنا یا اور اس قدر اس کو اپنے دام میںاسیر کیا کہ اِس عابد نے اُس عورت سے زیادتی کی کچھ دنوں بعد یہ بات کھل گئی کہ وہ عورت حاملہ ہے ( کیونکہ ہمیشہ ایک گناہ عظیم تر گناہوں کا سرچشمہ بنتا ہے ) اس نے عورت کو قتل کردیا اور بیابان کے ایک گوشہ میں دفن کردیا ، اُس عورت کے بھائی اس واقعہ سے باخبر ہوئے کہ مرد عابد نے اِ س قسم کے ظلم عظیم کا اقدام کیا ہے یہ خبر سارے میں شہر میں پھیل گئی ، یہاں تک کہ امیر شہر کے کانوں تک جا پہنچی وہ کچھ لوگوں کو ساتھ لیکر چلا تاکہ حقیقت حال سے باخبر ہو ، جس وقت عابد کا ظلم ثابت ہو گیا تو اس کو اس کی عبادت گاہ سے کھنچ کرباہر لے آئے اقرار گناہ کے بعد حکم دیاگیاکہ اسے سُولی پرچڑھادیاجائے ۔ جس وقت وہ سُولی پر چڑھا یا جانے لگا توشیطان اس کے سامنے نمودار ہوااور کہا وہ میں تھا جس نے تجھے اس مصیبت میں پھنسا یا ۔ اب اگرجو کچھ میں کہو وُہ مان لے تومیں تیری نجات کاسامان فراہم کرتاہوں ،عابد نے کہامیں کیاکروں ۔ اس نے کہا میرے لیے تیراصرف ایک سجدہ کافی ہے عابد نے کہاجس حالت میں تومجھے دیکھ رہاہے ۔ اس میں سجدہ کرنے کاکوئی امکان نہیں ہے ۔شیطان نے کہا!اشارہ ہی کافی ہے ۔عابد نے گزشتہ چشم یاہاتھ سے اشارہ کیا اوراس طرح شیطان کی بارگاہ میںسجدہ بجالا اوراسی مرگیا اور دنیا سے کافر گیا(٧) ۔
 ٧۔مجمع البیام ،جلد ٩ ،صفحہ ٢٦٥،تفسیر قرطبی جلد ٩،صفحہ ٦٥١٨اور تفسیر رُوح البیان میں یہ واقعہ زیادہ تفصیل کے ساتھ آ یاہے ،جلد ٩ ،صفحہ ٤٤٦۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma