اس سورہ کی تلاوت کی فضیلت

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 22

روایات میں اس سورہ کی تلاوت کے بارے میں کئی ایک اہم فضائل بیان ہوئے ہیں:
ایک حدیث میں رسو ل اللہ(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے کہ :
من قرأ سورة النجم اعطی من الاجر عشرحسنات بعدد من صدق بمحمد (ص) ومن جحد بہ
جوشخص سورئہ النجم کوپڑھے گاخداان لوگوں کی تعداد کے مطابق جوپیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پرایمان لائے تھے اوران لوگوں کی تعداد کے مطابق جنہوںنے آپ کاانکار کیادس نیکیاں اُسے عطا کرے گا (١) ۔
ایک اورحدیث میں امام جعفرصادق بن محمد علیہ السلام سے منقول ہے :
من کان یدمن قرائة والنجم فی کل یوم،اوفی کل لیلة ،عاش محمودًا بین الناس وکان مغفورً ا لہ وکان محبباً بین الناس۔
جوشخص سورئہ النجم کوہردن اورہر رات تلاوت کرے گا ،وہ لوگوں کے درمیان ایک قابلِ تعریف اور شائستہ شخص سمجھاجا ئے گا، خدااس کوبخش دے گا ،اور وہ لوگوں کے درمیان محبوب رہے گا(٢) ۔
مسلمہ طور سے اتنی عظیم نعمتیں انہیں لوگوں کے لیے ہوں گی جواس سورہ کی تلاوت کوغوروفکر ،اوراس کے بعد عمل کاوسیلہ اور ذ ریعہ بنالیں ، اوراس سورہ کی مختلف تعلیمات ان کی زندگی میں سایہ فگن ہوں ۔
١۔""مجمع البیان"" جلد ٩،صفحہ ١٧٠۔
٢۔ "" بحارالا نوار"" جلد ٩٢ ،صفحہ ٣٠٥۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma