سوره طور/ آیه 35- 43

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 22

٣٥۔ أَمْ خُلِقُوا مِنْ غَیْرِ شَیْء ٍ أَمْ ہُمُ الْخالِقُونَ۔
٣٦۔ أَمْ خَلَقُوا السَّماواتِ وَ الْأَرْضَ بَلْ لا یُوقِنُونَ۔
٣٧۔ أَمْ عِنْدَہُمْ خَزائِنُ رَبِّکَ أَمْ ہُمُ الْمُصَیْطِرُونَ۔
٣٨۔أَمْ لَہُمْ سُلَّم یَسْتَمِعُونَ فیہِ فَلْیَأْتِ مُسْتَمِعُہُمْ بِسُلْطانٍ مُبینٍ۔
٣٩۔أَمْ لَہُ الْبَناتُ وَ لَکُمُ الْبَنُونَ۔
٤٠۔ َٔمْ تَسْئَلُہُمْ أَجْراً فَہُمْ مِنْ مَغْرَمٍ مُثْقَلُونَ ۔
٤١۔أَمْ عِنْدَہُمُ الْغَیْبُ فَہُمْ یَکْتُبُونَ ۔
٤٢۔أَمْ یُریدُونَ کَیْداً فَالَّذینَ کَفَرُوا ہُمُ الْمَکیدُونَ ۔
٤٣۔ أَمْ لَہُمْ ِلہ غَیْرُ اللَّہِ سُبْحانَ اللَّہِ عَمَّا یُشْرِکُونَ ۔

ترجمہ

٣٥۔ کیاوہ کسی چیز(سبب) کے بغیر پیدا کئے گئے ہیں یاوہ خود ہی اپنے خالق ہیں؟
٣٦۔کیاانہوںنے آسمانوں اور زمین کوپیداکیاہے؟ بلکہ وہ یقین کے طلبگار ہی نہیں ہے ۔
٣٧۔ کیاان کے پاس پروردگار کے خزانے ہیں؟ یاوہ عالم کی تمام چیزوں پرغلبہ وتسلط رکھتے ہیں؟
٣٨۔ کیاان کے پاس کوئی سیڑھی ہے( جس کے ذ ریعہ وہ آسمان کے اوپرچڑھ جاتے ہیں) اوراس کے ذ ریعہ اسرار وحی کوسنتے ہیں؟ ان میں سے جوبھی کوئی یہ دعویٰ رکھتا ہوتووہ کوئی واضح دلیل پیش کرے!
٣٩۔ کیاخدا کے حصّہ میں تولڑ کیاں ہیں اورتمہارے حصّہ میں لڑکے ؟(کہ فرشتوں کوخدا کی بیٹیاں کہتے ہو) ۔
٤٠۔ کیاتوان سے اجر اور مزدوری کامطالبہ کرتاہے جس کے بھاری بوجھ کے نیچے وہ دب گئے ہیں؟
٤١۔ کیاان کے پاس غیب کے اسرار ہیں جسے وہ لکھ لیتے ہیں؟
٤٢۔ کیاوہ تیرے لیے کوئی شیطانی منصوبہ بنانا چاہتے ہیں؟ لیکن وہ جان لیں کہ ان شیطانی منصوبوں کے جال میں خود کافرہی گرفتار ہوں گے ۔
٣٤۔یاوہ خدا کے علاوہ کوئی اورمعبود رکھتے ہیں (جس نے ان کی مدد کرنے کاوعدہ کیاہواہے ) جسے وہ خداکاشریک بناتے ہیں خدا کی ذات میں اس سے پاک اور منزہ ہے ۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma