سورہ طورہر کے مطالب

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 22
یہ سورہ مکّہ میں نازل ہوا
اسکی ٤٩ آ یات ہیں

یہ سورہ بھی انہی سورتوں میں سے ہے جس کے مباحث کازیادہ ،ایک طرف تومعاد اورانیک اورپاک لوگوں کی تقدیر کے مسئلہ پرہے ،اوردوسری طرف اس عظیم دن مجرموں اور بدی کرنے والوں سے متعلق ہے،اگرچہ کچھ دوسرے مطالب بھی اس میں مختلف اعتقادی سلسلوں میں نظر آ تے ہیں ۔
مجموعی طورپر اس سورہ کے مضامین کوچھ حصوں میں تقسیم کیاجاسکتاہے ۔
١۔اس سورہ کی پہلی آ یات،جوپے درپے قسموں سے شروع ہوتی ہے ۔عذاب الہٰی ،قیامت کی نشانیوں ،جہنم کی آگ اورکفار کی سزاؤں کے بارے میں بحث کرتی ہیں،آ یت اتا آیت١٦) ۔
٢۔ اس سورہ کاایک دوسراحصہ بہشت کی نعمتوں اورقیامت میں مواہب الہٰی جوپرہیزگار وں کے انتظار میں ہیں انہیں تفصیل سے بیان کرتاہے، اور یکے بعد دیگر یان کی طرف توجہ دلا تاہے ، اورحقیقت میںبہشت کی اکثر نعمتوں کاسورہ کے اسی حصہ میں اشارہ ہواہے ،آیت ٧١ تا ٢٨۔
٣۔ اس سورہ کاتیسرا حصہ پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوت کے بارے میں گفتگو کرتاہے ،اوران اتہامات کوجودشمنوں نے ان پر لگائے تھے بیان کرتاہے،اورمختصر طورپر ان کاجواب دیتاہے (آیت ٢٩ تا ٣٤) ۔
٤۔چوتھے حصہ میں توحید کے سلسلہ میںگفتگو ہے اوراس مسئلہ کوواضح استد لال کے ساتھ بیان کرتاہے ۔(آیت ٣٥ تا ٤٣) ۔
٥۔ سورہ کے اس حصہ میں پھر مسئلہ معاد، اورروز قیامت کی کچھ مخصوص باتوں کی طرف لوٹتا ہے (آیت ٤٤ تا٤٧) ۔
٦۔ آخرمیں ، سورہ کے آخر ی حصہ میں ،جودوسے زیادہ آ یات نہیں ہیں،پیغمبرگرام اسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو،صبر واستقامت ،اورپروردگار کی تسبیح وحمد کے احکام اورخدا کی طرف سے حمایت کے وعد ے کے ساتھ ، گذشتہ مباحث کوختم کرتاہے ، اوراس طرح سے ایک منظم ،جاذب، منطقی اور عاطفی مجموعہ کوتیار کرتا ہے جوسننے والوں کے دلوں کواپنامسخر کرتاہے ۔
ضمنی طورپر اس سورہ کانام طور کے ساتھ ،اس کی پہلی آ یت کی مناسبت سے ہے ۔

اس سُورہ کی تلاوت کی فضیلت

ایک حدیث میں آ یاہے کہ پیغمبر(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا:
من قرأ سورة الطور کان حقّاً علی اللہ ان یؤ منہ من عذابہ وان ینعمہ فی جنتہ۔
جوشخص سورئہ طور کی تلاوت کرے توخدا پرلازم ہے کہ اسے اپنے عذاب سے مامون قرار دے ، اوراسے اپنی بہشت کی نعمتوں سے بہرہ ور کرے(١) ۔
ایک اورحدیث میں امام باقر علیہ السلام سے منقول ہے :
من قرأ سورة الطور جمع اللہ لہ خیر الدنیا والاخرة
جوشخص سورہ طورپر کی تلاوت کرے خدا دنیا و آخرت کی بھلائی اس کے لیے جمع کردے گا(٢) ۔
واضح ہے کہ یہ سب اجراور عظیم پاداش دنیاوآخرت میں ان لوگوں کے لیے ہے ،جواس تلاوت کوغور وفکرکا وسیلہ اوراس (غور وفکر) کوراہ عمل کے لیے آمادگی کاوسیلہ قرار دے ۔
 
١۔ مجمع البیان جلد ٩صفحہ ١٦٢ ،تفسیر برہان جلد ٤صفحہ ٢٤٠۔
٢۔۔ مجمع البیان جلد ٩صفحہ ١٦٢ ،تفسیر برہان جلد ٤صفحہ ٢٤٠۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma