سوره فتح/ آیه 5- 7

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 22

٥۔لِیُدْخِلَ الْمُؤْمِنینَ وَ الْمُؤْمِناتِ جَنَّاتٍ تَجْری مِنْ تَحْتِہَا الْأَنْہارُ خالِدینَ فیہا وَ یُکَفِّرَ عَنْہُمْ سَیِّئاتِہِمْ وَ کانَ ذلِکَ عِنْدَ اللَّہِ فَوْزاً عَظیماً ۔
٦۔وَ یُعَذِّبَ الْمُنافِقینَ وَ الْمُنافِقاتِ وَ الْمُشْرِکینَ وَ الْمُشْرِکاتِ الظَّانِّینَ بِاللَّہِ ظَنَّ السَّوْء ِ عَلَیْہِمْ دائِرَةُ السَّوْء ِ وَ غَضِبَ اللَّہُ عَلَیْہِمْ وَ لَعَنَہُمْ وَ أَعَدَّ لَہُمْ جَہَنَّمَ وَ ساء َتْ مَصیراً ۔
٧۔ وَ لِلَّہِ جُنُودُ السَّماواتِ وَ الْأَرْضِ وَ کانَ اللَّہُ عَزیزاً حَکیماً ۔

ترجمہ

٥۔ (اس فتح مبین سے ایک اور )مقصد یہ تھاکہ صاحبِ ایمان مردوںاورصاحب) ایمان عورتوں کو( بہشت کے )باغوں میں داخل کرے ، جن کے درختوں کے نیچے نہریں جاری ہیں ، اور وہ ہمیشہ ہمیشہ اسی میں رہیں گے اور ان کے گناہوں کوبخش دے اور یہ خدا کے نزدیک بہت بڑ ی کامیابی ہے ۔
٦۔ اوعر ( اس کے علاوہ )منافق مردوں اور منافق عورتوں ، اور مُشرک مردوں، اور مشرک عورتوں کوجوخدا کے بار ے میں بُرے بُرے گمان رکھتے ہیں عذاب کرے ، اور وہ بُرے حادثات ،(جن کے وہ مومنین پر نازل ہونے کے منظر ہیں )صرف انہی پر نازل ہوں گے ، خدانے ان پر غضب کیاہے اور انہیں اپنی رحمت سے دُور رکھّاہے ،اور جہنم ان کے لیے آمادہ وتیار ہے ، اور یہ کتنا بُرا نجام ہے ۔
٧۔آسمانوں اور زمین کے لشکر صرف خدا کے لیے ہیں ، اور خدا شکست ناپذیر اورحکیم ہے ۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma