ترجمہ
۶۷۔ کیاانھوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے حرم کومقام امن بنایا ہے .درآں حالیک لوگ اس
کے اطراف سے اچک لیے جاتے ہیں .کیا یہ لوگ باطل پر ایمان لاتے ہیں اورخدا کی نعمت
کاانکار کرتے ہیں ؟
۶۸۔ اس سے زیادہ ظالم کون ہے جوخدا پرجھوٹ باندھتا ہے یاجب اس کے سامنے حق بات آئے
تواس کی تکذیب کرتا ہے ؟ کیاکافروں کا ٹھکانا جہنم نہیں ہے ؟
۶۹۔ اورجن لوگوں نے ہماری راہ میں ( خلوص نیت کے ساتھ ) جہاد کیا ہم ضرور انھیں
ہدایت کریں گے اورخدا تونیکو کاروں کے ساتھ ہے ۔