سوره قصص / آیه 43 - 46

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 16


۴۳۔ ولقد اتینا موسی الکتاب من بعد مااھلکناالقرون الاولی بصائر للناس وھد ی و رحمة لعلھم یقذکرون
۴۴۔وما کنت بجانب الغربی اذ قضیناالی موسی الامروماکنت من الشھدین
۴۵۔ ولکنا انشا نا قرونا فتطاول علیھم العمر وما کنت ثاریافی اھل مدین تتلو علیھم ایتنا ولکنا کنا مرسلین
۴۶۔وماکنت بجانب الطور اذ نادینا ولکن رحمة من ربک لتنذ ر قوما ما اتھم من نذیر من قبلک لعلھم یقذکرون


ترجمہ


۴۳۔ پچھلی نسلوں کوہلاک کرنے کے بعد ہم نے موسٰی کوکتاب دی . ایسی کتاب جولوگوں کے لیے بصیرت آفریںتھی اورھدایت ورحمت کاباعث تھی تاکہ وہ غور و فکر کریں ۔
۴۴۔ اور جب ہم نے موسی کی طرف فرمان نبوت بھیجاتو اس وقت تو مغربی گوشے میں موجود نہ تھا اور نہ تواس واقعے کے دیکھنے والوں میں سے تھا ۔
۴۵۔ لیکن ہم نے مختلف زمانوں میں مختلف قومیں پیداکریں اوران پر طولانی زمانے گزرگئے (اور انبیا ء کے آثاکے دلوں سے محو ہوگئے لہذا تجھے تیری آسمانی کتاب کے ساتھ بھیجا ) اورتو اہل مدین میں سے نہ تھا کہ ان ، (مشرکین مکہ ) کواس بارے میں ہماری آیات پڑ ھ کر سناتا . مگر یہ کہ ہم نے تجھے بھیجا ( اور تجھے یہ خبریں دیں ) ۔
۴۶۔ اور تواس وقت طور کے پہلو میں نہ تھا . جب ہم نے موسی کوآواز دی لیکن یہ تیزے رب کی رحمت تھی (کہ تجھے یہ اطلاعات دیں ) تاکہ تو انھیں سنا کر اپنی اس قوم کوڈرائے جن کے پاس اس سے قبل کوئی ڈانے والانہیں آی.شاید کہ وہ نصیحت حاصل کریں ۔

12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma