۲۔ مجرموں کی مدد کرنا بہت بڑا گناہ ہے

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 16
اسلامی فقہ میں ارتکاب کناہ کسی کی اعانت کرنے اورظالمین کی مدد کرنے کے بارے میں ایک مفصل باب ہے ، جب میں احدیث کثیر ہ کے حوالے سے ثابت کیا گیا ہے کہ بد ترین گناہوں میں سے میں ایک گناہ ظالموں ،ستمگاروں کے اورمجراموں کی اعانت کرنابھی ہے . اگر کوئی ایساکرتا ہے تو اس کایہ عمل امرکا باعث بنتاہے کہ اس کا ( مدد گار کا ) حشر اورعاقبت بھی ان ا ہی ستمگاروں کے ساتھ ہوگی ۔
یہ امر مسلّم ہے کہ ہر معاشرے میںظالم،ستمگار اور فرعون جیسے کچھ لوگ ہوتے ہیں اگر اس معاشرے کے عوام ان لوگوں کے کوموں ک یتا ئید نہ کریں (یعنی خا موش نہ رہیں اوراظہار پسند ید گی کریں ) تو پھر کوئی بھی فرعون نہ بن سکے ۔
ا ن ظالم فرعونوں کے موئید ین عام طوپر کمینے ، مفلوک یاابن الوقت دنیا پرست لوگ ہوتے ہیں ، جو ان کے گرد جمع ہوجاتے ہیں اور ان کے دست و بازو یاکم ازکم ان کے لشکر اورجمعیت میں اضافے کاسبب بن جاتے ہیں تاکہ ان ستم شعاروں کے لیے شیطانی قوّت فراہم کریں ۔
قرآن مجید میں اخلاق کے اس بنیاد ی اصول کے متعلق بہ تکرار ھدایات موجود ہیں .چنانچہ سورئہ مائدہ کی دوسری آیت میں مذکور ہے :
” وتعا ونوا علی البرّ والتقوی ولا تعاو نو علی الاثم والعدوان “۔
ایکدوسر ے سے نیکی اورتقویٰ کے کاموں میںتعاون کرومگر گناہ اور تعدّی کے کاموں میں مدد نہ کرو ۔
قرآن میں بصراحت مذکور ہے کہ ظالموں کے ساتھ
” رکون “ عذاب جہنم کاسبب ہے ۔
” رکون “ کے معنٰی خواہ قلبی میلان ہوں یا کسی کے ساتھ اس کے کام میںظاہر ی شریک ، یاکسی کے فعل پراظہار رضایت ، دوستی وخیر خواہی یااطاعت ،مفسرین نے ان میں سے ہر معنی کی تفسیر کی ہے ۔
اس کلمہ کا ایک اور مفہوم ہے جوان معانی کاجامع ہے اور وہ بھر وسہ ، اعتما د اور وابستگی ہے . یہ مفہوم ہمارے مقصود کا زندہ گواہ ہے ۔
امام زین العابدین علی بن الحسین سے ایک حدیث منقل ہے :
محمدبن مسلم زہری ایک عالم شخص تھا . وہ بنی امیّہ کی حکومت بالخصوص ہشام بن عبد الملک کے ساتھ تعاون کیاکرتاتھا . امام علیہ اسلام نے جب اس کو ظالمین کی اعانت کرتے سے پرہیز کرنے کی ھدایت فرمائی تو اسے متنبہ کرنے کے لیے یہ الفاظ فرمائے :
اولیس ندعائھم ایاک حین دعوک جعلوک قطبا ادار وربک رحی مظالمھم ، وجسرا یعبرون علیک الی بلا یاھم سلما الی ضلا لتھم دایاالی عینھم سالک سبیلھم ، ید خلون بک الشک علی العماء و یقتادون بک قلوب الجھال الیھم ... فمااقل مااعطوک فی قدر مااخذو ا منک ! وما الیسرما عمرو ا لک فی جنب ماحز بوا علیک فانظر لنفسک فانہ لاینظرلھا غیرک وحاسبھا حساب رجل مسئول !
کیا انھوں نے (بنی امیّہ نے ) تجھے اپنے گرد مجتمع ہونے کی دعوت نہیں د ی؟ او ر کیا تجھے انھوں نے وہ محور نہیں بنایا جس کے گرو ان کے ظلم کی چکّی گھومتی ہے .اور کیا انھوں نے تجھے وہ پل قرار نہیں دیاجس پر سے مبور کرکے وہ اپنی بلاؤں کی طرف جاتے ہیں ۔
اور کیا انھوں نے تجھے اپنی ضلالت کے لیے سیڑھی نہیں بنای. اور کیاانھوں نے تجھے اپنی جہالت اور گمراہی کی طرف داعی اور پنی شرمناک راہ کا راہر و قرار نہیں دیا ؟ وہ تیرے ذریعے وہ جو کچھ تجھ سے لیتے ہیں اس کے عوض تجھے کس قدر قلیل معاوضہ دیتے ہیں اور تیر ے ذریعے وہ جتنا برباد کرتے ہیں اس کے مقابلے میں کتنا کم آباد کرتے ہیں ۔
پس تواپنے نفس پر غور کر کیونکہ خود تجھ سے زیادہ ، تیر اکوئی ہمدرد نہیں ہے .اور ایک شخص مسئول کی طرح توخود اپنے نفس کا حساب لے ( 1)۔
حقیقت یہ ہے کہ امام (علیه السلام) کی یہ معنٰی آشکار اور دلنشین ہراس عالم کو جو درباررس اور دابستئہ حکومت ہوااس کے بارے میں ہے او رواضح کرتی ہے کہ اس کے نتائج کس قدر برے اور نحس ہوتے ہیں ۔
ا بن عباس کہتے ہیں :کہ یہ آیت
” رب بما انعمت علی فلن اکون ظھیر ا للمجرمین “
میں جملہ ان آیات کے ہے جو یہ گواہی دیتی ہیں کہ مجرمین کی مدد کرنا جرم و گناہ ہے اور مومنین کی اعانت کرنا فرمان الہٰی کی اطاعت ہے کہتے ہیں کہ لوگوں نے کسی عالم سے کہا کہ :
” فلاں آدمی فلاں ظالم کامحرّ ر ہوگیا ہے اورصرف اس کی آمدنی اورخرچ کاحساب لکھتا ہے . اگر واہ اس کام کے معاوضے میں کچھ معاوضہ لے تو اس کی گزر بسر ہوجائے گی ورنہ وہ خود اور اس کے عیال فقرو فاقہ میں مبتلا ہوجائیں گے “
اس عالم نے اس سوال کے جواب میں صرف ایک جملہ کہا :
کہاتم نے اس مرد صالح ( حضرت موسٰی (علیه السلام) ) کاقول نہیں سنا ؟
ر ب بما انعمت علی فلن اکون ظھیرا للمجرمین
خدا وند ا ان نعمتوں کے شکر انے میں جو تونے مجھے بخشی ہیں ، میں ہرگز مجر مین ک اعانت نہیں کروں گا ( 2) ۔
1۔ تحف العقول ،صفحہ ۶۶ ۔
2۔ ظالموں کی اعانت کے بارے میں ہم پہلے ہی دو تفصیل احادیث ذکر کرچکے ہیں . دیکھئے تفسیر نمونہ ج ۴ ،سورئہ مائد ہ کی آیت ۲ کی تفسیر کے ذیل میں اور ج ۹ سورہ ہود کی آیت ۱۱۳ کی تفسیر کے ذیل میں ۔
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma