سوره قصص / آیه 1 - 6

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 16

بسم اللہ الر حمن لرحیم
۱۔ طسم
۲۔ تلک ایت الکتب المبین
۳۔ نتلوعلیک من نباموسی و فرعون بالحق لقوم یومنون
۴۔ ان فرعون علافی الارض وجعل اھلھا شیعایستضعف طائفة منھم یذبح ابناء ھم ویستحی نساء ھم انہ کان من المفسدین
۵۔ ونرید ان نمن علی الذین استضعفو افی الارض ونجعلھم ائمة ونجعلھم الورثین
۶ ۔ ونمکن لھم فی الارض ونری فرعون وھامن وجنود ھما منھم ماکانوا یحذرون

فضیلت تلاوت سورئہ قصص جناب رسالتمآب سے مروی ایک حدیث میں ہم یوں پڑھتے ہیں :
من قرء طسم القصص اعطی من الاجرعشر حسنا بعدد من صدق بموسی وکذب بہ ، ولم یبق ملک فی السماوات والار ض الاشھد لہ یوم القیامة انہ کان صادقا
جوآدمی سورة قصص کو پڑھے گا اسے ان لوگوں کہ جنہوں نے حضرت موسٰی (علیه السلام) کی تصدیق یا تکذیب کی تعداد کی نسبت سے دس نیکیوں کاثواب دیاجائے گا . اور زمین اور آسمان میں کوئی فرشتہ ایسانہ ہو گا جوبررز قیامت اس شخص کی صدیق پر گواہی نہ دے (۱)۔
حضرت امام جعفر صاد ق (علیه السلام) سے ایک اورحدیث مروی ہے :
جوشخص طوّاسین ثلاثہ یعنی سورة قصص ، نمل اور شعراء کوہر شب جمعہ میںپڑھے گا ،اس کاشمار دوستان خدامیں ہوگا اوروہ جوار الہٰی اوراس کے سائیہ حمایت میں رہے گا .وہ دنیا میں کبھی بے امن ، ناراحت اور فقیرنہ رہے گا . اور آخرت میں خدااس کواس قدر انعامات عنایت کرے گا کہ وہ نہ صرف راضی ہوجائے گا بلکہ اس کی مسرت کی کیفیت اس سے بھی زیاد ہ ہوگی (۲)۔


ترجمہ


۱۔ طسم
۲۔ یہ کتاب مبین کی آیات ہیں
۳۔ ہم تجھ سے موسٰی اورفرعون کامبنی برحق کچھ قصّہ ایمان لانے والوں کے لیے بیان کرتے ہیں۔
۴ ۔ فرعون نے زمین میں اپنے آپ کوبرتر سمجھ لیاتھا اوروہاں کے رہنے والوں کومختلف گر وہوں میںتقسیم کردیاتھا . اس نے ا ن میں سے ایک گروہ کوکمزور کر دیا تھا ان کے لڑکوں کو قتل کردیتاتھا اوران کی لڑکیوں کو (کنیز ی کے لیے ) زندہ رہنے دیتاتھا .یقینا وہ مفسدین میں سے تھا ۔
۵۔ ہماراارادہ یہ ہے کہ ان لوگوں پر ہم احسان کریں جوزمین میں کمزور کردیے گئے ہیں اور انہیں زمین میں ثبات قدم کریں (ان کی حکومت کو مستحکم کردیں ) اور فرعون ،ہاماں اوران کے لشکر کووہ چیز دکھائیں جس کا انہیں خوف ہے ۔

12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma