۲۔ کشتی نجات :

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 20
سوره فصلت/ آیه 1- 5
جناب فخر الدین رازی نے اسی بحث کے ذیل میں ایک نکتے کوبیان کیاہے اوراسے اپنا پسند یدہ نکتہ قرار دیاہے اور مفسر آلوسی نے بھی اسے ” ایک لطیف نکتہ “ کے عنوان سے اپنی تفسیرروح المعانی میں انہیں سے نقل کیا ہ ، یہ وہ نکتہ ہے جو ان کے خیال کے مطابق بہت سے تضادات کوبر طرف کررہاہے:
ایک طرف پیغمبراسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) ارشاد فرماتے ہیں ” مثل اھل بیتی کمثل سفینة نوح من رکبھا نجٰی “ (میرے اہل بیت کشتی نوح کے مانند ہیں جواس پر سوار ہو اوہ نجات پاگیا ) اور دوسری طرف اشارہ فر ماتے ہیں ”اصحابی کالنجوم بایھم اقتد یتم اھتد یتم “ (میر ے اصحاب ستاروں کے مانند ہیں ان میں سے جس کی اقتداء کروگے ہدایت پاجاؤگے ) ۔
اب ہم فرائض کی ادائیگی کے سمندر میں گرفتار ہیں ، شکوکوشبہات اورخواہشات نفسانی کی موجیں ہمیں ہرطرف سے گھیر ے ہوئے ہیں اور جسے سمندر عبور کرناہوتاہے اسے دو چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے ایک کشتی جو ہر طرح کے عیب ونقص سے پاک ہو اور دوسرے چمکد ار اورروشن ستار ے جن کے ذ ریعے کشتی کی راہوں کو متعین کیاجاتاہے ، جب انسان کشتی پر سوار ہوجائے اوراپنی نگاہیں ستارو ں پرلگا ئے رکھے تونجا ت کی امید ہوسکتی ہے . اسی طرف اہل سنت میں جوشخص آل محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی محبت کی کشتی پرسوار ہوکرستاروں جیسے اصحاب پر اپنی نگاہیں جمائے رکھے تواُمید ہے کہ خدا اسے دنیا و آخر ت کی سلامتی اورسعادت سے بہرہ مندکر دے ( 1).
لیکن ہم کہتے ہیں کہ یہ شاعر انہ تشبیہ اگرچہ ظاہر ی طورپر دلکش اورجاذب نظر توہے لیکن صحیح منعوں میں درست نہیں ہے کیونکہ
ایک تو : کشتی نوح اس وقت نجات کاذریعہ بنی جبکہ طوفان کے پانی نے ہرجگہ کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا اور وہ ہمیشہ چلتی رہی تھی ،دوسری عام کشتیوں کے مانند کسی ایک منزل مقصود کی طرف اس کی حر کت نہیں تھی کہ ستاروں کے ذریعے اس منزل کاتعین کیا جات. بلکہ منزل مقصود خود کشتی ہے تھی اوریہ اس وقت تک اپنے حال پرقائم رہی جب تک کہ طوفان کاپانی ختم نہیں ہو گیا اور کشتی کوہ جود ی پر ٹھہرنہیں گئی اور کشتی کے سوا روں نے نجات نہیں پالی ۔
دوسرے یہ کہ : اہلسنت بھائیوں کی کتابوں میں درج ایک روایت میں جوکہ پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) سے منقول ہے یوں آیاہے :
النجوم امان الاھل الارض من الغرق واھل بیتی امان لامتی من الا ختلاف فی الدین
ستارے اہل زمین کے لیے امان ہیں ان کی غرق ہونے سے اورمیرے اہل بیت میری امت کے لیے دین میں اختلاف سے امان ہیں ( 2).
1۔ تفسیرفخررازی جلد ۲۷ ،ص ۱۶۷ ۔
2۔ مستد رک حاکم جلد ۳ ،ص ۱۴۹ منقول از عباس ، حاکم پھرکہتے ہیں ” ھٰذاحدیث صحیح الاسناد ولم یخرجاہ “ (یہ حدیث معتبر ہے لیکن بخاری اور مسلم نے اسے نقل نہیں کیا ہے ).
سوره فصلت/ آیه 1- 5
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma