۲۔ خدا کے احاطہ کی حقیقت :

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 20
سوره فصلت/ آیه 1- 5
یہ تصور ہر گز نہیں کرنا چاہیئے کہ خدا وندعالم چیزوں کااحاطہ ایسے کئے ہوئے ہے جیسے کرہ ٴ زمین کاہو انے احاطہ کیاہوا ہے ، کیونکہ اس قسم کااحاطہ اس کی محدودیت کی دلیل ہوتاہے بلکہ خدا وند عالم کاتمام چیزوں پراحاطہ نہایت ہی دقیق اورلطیف رکھتاہے اور وہ ہے تمام موجود ات کااپنی ذات میں اس کے وجود مقدس کے ساتھ وابستہ ہونا ۔
دوسرے لفظوں میں اس ساری کائنات میں سوائے ایک پاک ذات کے کسی بھی چیز کا و جود اصالت نہیں رکھتا اور قائم بالذات نہیں ہے اور دوسرے تمام ممکنہ موجودات کاوجود اس طرح اسی کی ذات کے سہارے قائم اوراسی سے وابستہ ہے کہ اگر ایک لمحے کے لیے یہ رابط ختم ہوجائے تو تمام کائنات تباء و بر باد ہوجائے۔
اور یہ احاطہ اس حقیقت کا نا م ہے جسے امیر الموٴ منین علی علیہ السلا م کے الفاظ میں نہج البلاغہ کے خطبہ اوّل میں ذکر کیاگیاہے . امام علیہ السلام فرماتے ہیں :
مع کل شی ء لابمقارنة و غیر کل شیء لا معز ایلة
خدا ہرچیز کے ساتھ ہے لیکن ان کے ہم پلہ نہیں ، ہرچیز کاغیر ہے لیکن ان سے جدا نہیں۔
اور شاید یہ وہی چیز ہے جسے حضرت امام حسین علیہ السلام نے اپنی مشہور ، معنی خیز ، مطالب سے لبر یز دعائے عرفہ میں بیان فرمایا ہے :
ایکون لغیرک من الظھور مالیس لک ، حتی یکون ھو المظھرلک ؟ متی غبت حتی تحتاج الی دلیل ید ل علیک ؟ومتی بعد ت حتی تکون الاثار ھی التی توصل الیک ؟ عمیت عین لاتراک علیھا ر قیبا ! وخسرت صفقة عبد لم تجعل لہ من حبک نصیبا
پروردگار ا ! کیادوسری موجودات کے لیے کوئی ایساظہور ہے جوتیر ے لیے نہ ہو کہ وہ تیری نشاندہی کریں؟توکب مخفی ہو اہے کہ تجھے کسی دلیل کی ضرورت ہو کہ وہ تیرے وجود پردلالت کرے ؟توکب دور ہو ا ہے کہ کا ئنات میں تیرے آثار ہمیں تیری طرف راہنمائی کریں؟اندھی ہوجائے وہ آنکھ جوتجھے اپنانگران سمجھ کرنہ دیکھے اورنقصان اٹھائے بندے کی وہ تجارت جس میں تیری محبت کاکوئی حصہ نہ ہو ( 1)۔ 
ایک شاعر کہتاہے۔
کے رفتہ ای زدل کہ تمنا کنم تورا : کے گشتہ ای نہفتہ کہ پیدا کنم تورا
با صد ہزار جلوہ برون آمدی کہ من : باصد ہزار دیدہ تماشد کنم تورا
تو میرے دل سے گیا کب ہے کہ تیرے دیدار تمنا کروں اور تو کب مجھ سے غائب ہوا ہے کہ تجھے تلاش کروں ؟
تو لاکھوں جلووں کے ساتھ ظہور پذیر ہے اور میں لاکھوں نگاہوں کے ساتھ تیرا دیدار کررہاہوں۔
 1۔ دعائے عرفہ سے اقتباس . یہ مشہور دعا روزِ عرفہ کے اعمال میں دعاکی مشہور کتابوں میں درج ہے۔
سوره فصلت/ آیه 1- 5
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma