۱۔ خدا کی طرف بلانے والوں کامرحلہ وار پرو گرام :

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 20
سوره فصلت/ آیه 1- 5
مندرجہ بالاچار آیات میںخدا کی طرف دعوت دینے کے سلسلے میں چار طرح کی گفتگو ہوئی ہے گو یااس دعوت کے پر و گرام کے چار مرحلے بیان ہوئے ہیں۔
پہلادعوت دینے والے افرا د کے ایمان او ر عمل صالح کے لحاظ سے خود ساز ی کا مرحلہ ہے۔
دوسرا ”برائیوں کونیکیوں سے دور کرنے “ کامرحلہ ہے۔
تیسرا اس طریقہ کار اور روش کو انجام دینے کے لیے اخلاقی مبادیات کے فراہم کرنے کامرحلہ ہے۔
چوتھا راستے سے رو کاوٹوں کے دور کرنے اورشیطانی وسوسوں کامقابلہ کرنے کامرحلہ ہے۔
حضرت پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اورائمہ معصومین علیہم الصلوٰة والسلام اس پروگرام کابہترین نمونہ عمل تھے،او رجہالت سے معمور اور تاریک ماحول میں اسلام کی جلدترقی اوراس کے فوراً پنپسنے کااصل راز بھی اسی طرز عمل کو اپنانے میں مضمرہے۔
آج ماہرین نفسیات نے دوسرے لوگوں پراثر انداز ہونے کے سلسلے میں کتابیں اورسالے لکھے ہیں لیکن مندرجہ بالاآیات کے مقابلے میں کوئی بھی مضمون یاکتاب آنکھوں میں نہیں جچتی ، کیونکہ جس طرزعمل کواپنا نے کی وہ ہدایت کرتے ہیں وہ زیادہ ترظاہر داری،دوسروں کو بے وقوف بنانے بلکہ فریب کی پالیسی پر مبنی ہوتی ہے جب کہ قرآنی روش ان باتوں سے بالا ترایمان،تقویٰ اورانسانی اصولوں پرمبنی ہے اور کیاہی بہتر ہو کہ آج مسلمان اس قرآنی روش کااحیاء کریں. آج جب کہ اسلام کی زیادہ سے زیادہ ضرورت محسوس ہو رہی ہے وہ اس طریقہ سے اسے پوری کائنات میں پھیلادیں۔
قابلِ توجہ بات یہ ہے کہ یہی چیز تفسیر علی بن ابراہیم میں حدیث کی صورت میں بیان ہوئی ہے۔
ادب اللہ نبیہ فقال،ولا تستوی الحسنة والا السیّئة ادفع بالتی ھی احسن قال ادفع اسیّئة من اساء الیک بحسنتک ، حتی یکون الذ ی بینک وبینہ عد اوة کا نّہ ولی حمیم
اللہ نے اپنے پیغمبر کوآداب بتائے ہیں اورکہاہے کہ نیکی او ر بدی برابر نہیں ہوسکتیں لہٰذا برائی کواچھائی کی روش کے ذ ریعے دور کر یعنی جن لوگوں نے تجھ سے برائی کی ہے ان سے اچھائی کرتا کہ جن لوگوں نے تجھ سے دشمنی کی ہوئی ہے وہ تیرے پکے او رسچے دوست بن جائیں (1)۔
 1۔ تفسیر نوارلثقلین ، جلد ۴ ،ص ۵۴۹۔
سوره فصلت/ آیه 1- 5
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma