۲۔ قوم عاد کے نحس ایام :

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 20
سوره فصلت/ آیه 1- 5

کچھ لوگوں کانظر یہ ہے کہ سال کے ایام کی دو قسمیں ہیں ایک نحس او ر دوسرے نیک اور سعد انہوںنے مندرجہ با لاآیا ت سے استدلال کرتے ہوئے کہاہے کہ راتوں اوردنوں کے اندرکچھ پراسرار اور ناشناختہ تاثیر ہوتی ہے جس کے آثا ر ہمیں دکھائی دیتے ہیں . لیکن اس کے اسباب و علل ہمارے لیے مبہم ہیں۔
جب کہ بعض دوسرے مفسرین نے ان زیربحث آیات میں ” ایام نحسات “ سے گردو غبار سے بھر پور ایام مراد لیے ہیں۔
قوم عاد اس قدر تیزو تند ہوا کاشکار ہوگئی تھی کہ ہاتھ کوہاتھ سمجھائی نہیں دیتاتھا اورلوگ ایک دوسرے کو آنکھوں سے نہیں دیکھ سکتے تھے . جیساکہ سورہ احقا ف کی آیت ۲۴ سے بھی استفادہ ہوتاہے۔
ارشاد ہوتاہے :
” جب تیز ہواؤں نے ان کارخ کیاتووہ اس قدر تاریک اورغبار سے اٹی ہوئی تھیں کہ انہوںنے گمان کہ بارش بھرے بادل ان کی طرف آرہے ہیں لیکن ان سے کہاگیاکہ یہ وہی عذاب ہے تم جس کی جلدی میں تھے . یہ توہوا کے تیز جھونکے اور جھکڑ ہیں جن میں درد ناک عذاب چھپا ہواہے “ ۔
انشاء اللہ العزیز ” سعدونحس ایام “ کے بار ے میں مفصل گفتگو سورہ ٴ قمر کی انیسویں آیت کے ذیل میں آئے گی۔
سوره فصلت/ آیه 1- 5
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma